Inquilab Logo

فرانس میں ۳۹؍ سالہ نرس کے قتل پر پورے ملک کے اسپتالوں میں بیک وقت ایک منٹ کی خاموشی،طبی عملہ

Updated: May 25, 2023, 11:15 AM IST | Paris

وزیر صحت کے مطابق طبی عملہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی ۔ حکومت کے ترجمان کے مطابق جس نرس نے دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنی زندگی نثار کردی ، اسی کی زندگی تشدد کی نذر ہوگئی

In a hospital in France, medical staff are seen observing a minute of silence.
فرانس کے ایک اسپتال میں طبی عملہ ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کئے ہوئے نظر آرہا ہے۔

 فرانس میں ایک  نر س کے قتل  پر اسے خراج عقیدت پیش کرنے اور  تمام نرسوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس دوران تمام اسپتالوں نے اپنے کام کاج بند کردیئے ۔ 
  میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے   رمس شہر کے ایک  یونیورسٹی اسپتال کی ۳۹؍ سالہ نرس کے قتل پر غم کا اظہار کیا گیا اوربدھ کو ملک بھر کے اسپتالوں  میں  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 
  ۳۹؍ سالہ نرس کے قتل کے بعد منگل کو   فرانس کے وزیر صحت فرانسو ا براون نے  ملک کے تمام اسپتالوں کو نرس کے قتل پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ بدھ کو اُن کی ہدایت پر تمام اسپتالوں نے عمل کیا  اور طبی عملہ کے تحفظ کو یقینی بنانے  پر زور دیا ۔ 
   اس دوران فرانس کے وزیر صحت کا کہنا   تھاکہ وہ اس ہفتے  طبی عملہ کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ایک کمیٹی بنائیں گے جس میں یونینوں اور طبی اہلکاروںکو شامل کیا جائے گا جو اس پر غور کرے گی کہ طبی عملہ کے تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جائے؟  
  فرانس کی حکومت کے ترجمان اوليویر ویران نے کہاکہ اس طرح کے تشدد کی فرانس کے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے جس نرس نے  دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنی  زندگی نثار کردی ، اسی کی زندگی  تشدد کی نذر ہوگئی ۔ 
  دوسری جانب فرانس میں نرس کے قتل پر  عوام بھی صدمے میں ہیں ۔ 
  یاد  رہےکہ گزشتہ دنوں لاک روم میں ۳۹؍ سالہ نر س کو چاقو مار دیا گیا تھا  ۔ زخمی حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ دیا ۔ اس کی تفتیش کی جارہی  ہے۔ کلیدی ملزم ایک ۵۹؍ سالہ شخص ہوسکتا ہے جو نفسیاتی مریض ہے۔

Hospitals Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK