• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یکم جنوری کو ریکارڈ ۳۲؍ہزار افراد نے’رانی باغ‘ کی سیر کی، انتظامیہ کو۱۳؍لاکھ کی آمدنی

Updated: January 03, 2023, 10:02 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ان میں ۵؍ہزار افراد نے آن لائن ٹکٹ خریدا تھا،۲۷؍ ہزارنے وہاں جاکرٹکٹ خریدا، اس سے قبل ۶؍نومبر کو ۳۱؍ہزار افراد سیر کرنے پہنچے تھے، جس سے ۱۱؍لاکھ خزانے میں آئے

Crowds of people getting entry tickets can be seen at Rani Bagh
رانی باغ میں داخلہ ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے(تصویر:انقلاب)

نئےسال کے پہلےہی دن یعنی یکم جنوری ۲۰۲۳ء کو اتوار کی تعطیل ہونےکےسبب بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکلے اور اپنی اپنی پسند کے تفریحی مقام کی سیر کرنے پہنچے۔اسی طرح ویرماتا جیجا بائی بھوسلے پارک اور چڑیا گھر ( جسے عرف عام میں رانی باغ کے طور پر جانا جاتا ہے) کی سیر کیلئے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچے۔ یہاں تک کہ یہاں کی سیر کرنے والوں کا ایک نیاریکارڈقائم ہوا ہے۔ اس روز ۳۲؍  ہزار ۸۲۰؍ سیاحوں نے تفریح کیلئے رانی باغ کا رخ کیا جس سے شہری انتظامیہ کو تقریباً ۱۳؍ لاکھ ۷۸؍ ہزار ۷۲۵ ؍ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس سے قبل ۶؍ نومبر کو  ۳۱؍ہزار ۸۴۱؍سیاحوں نےسیرکی تھی جو یکم جنوری سے پہلے سب سے زیادہ سیاحوں اور آمدنی کا ریکارڈ تھا۔واضح رہے کہ ویرماتا جیجا بائی بھوسلے اُدیان اور چڑیاگھرکی تزئین و آرائش کی گئی ہےاور یہاں مزید  پرندےاورجانور لائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ پینگوئن کی نمائش بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔ اس لیےیہ چڑیا گھر نہ صرف ممبئی بلکہ پورے ملک کے سیاحوں کے لیے خاص طور پر بچوں کے لئے ایک خاص تفریح کا مرکز بن گیا ہے حالانکہ شیر اور ہاتھی  پنجرے سے کافی دور نظر آتے ہیں۔ چڑیا گھر، جسے کووِڈ کے دوران انفیکشن سے بچاؤ کے اقدام کے طور پربندرکھاگیاتھا، کووِڈ پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔یہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس کے ساتھ آمدنی میں اضافے سے ثابت ہوتا ہے۔ خاص طورپرسنیچر اور اتوارکےعلاوہ عوامی تعطیلات کے دوران اس پارک اور چڑیا گھر کو دیکھنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا  ہے۔نئے سال کے پہلے دن اتوار کو سیاحوں کی بڑی تعدادنے اس چڑیا گھر کا دورہ کیا۔اس سے قبل۶؍نومبر۲۰۲۲ء کو ریکارڈ تعداد میں۳۱؍ ہزار ۸۴۱؍ سیاحوںنے ایک ہی دن چڑیا گھر کی سیرکی تھی۔اس دن میونسپل کارپوریشن کے خزانے میں تقریباً ۱۱؍ لاکھ ۱۲؍ ہزار ۹۲۵؍ روپے جمع ہوئے تھے۔ یہ ریکارڈ یکم جنوری۲۰۲۳ءکو ٹوٹ گیا ہے۔ یکم جنوری کو ایک ہی دن میں۳۲؍ہزار ۸۲۰؍  سیاحوں نے رانی باغ کا دورہ کیا جس سے تقریباً۱۳؍ لاکھ ۷۸؍ ہزار ۷۲۵؍ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
۵؍ ہزار ۵۵۸؍ افراد نے آن لائن رجسٹریشن کیا
 بی ایم سی ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو ۲۷؍  ہزار۲۶۲؍ سیاحوں نے آف لائن موڈ میں ٹکٹ خریدا۔ ان  سے۹؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار ۷۲۵؍  روپے کی آمدنی ہوئی۔۵؍ ہزار ۵۵۸؍  افراد  نے آن لائن رجسٹریشن کے بعد وزٹ کیا۔ اس سے خزانے میں ۴؍ لاکھ ۱۸؍ ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔
خواتین کیلئے علاحدہ کھڑکی
 دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میںداخل ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کی تکلیف سےبچنےکیلئےخواتین کے لئےعلاحدہ ٹکٹ ونڈو مہیا کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اضافی سیکوریٹی گارڈز تعینات کرکے بھیڑ کو مناسب طریقے سے کنٹرول کیا گیا۔اس کے علاوہ سیاحوں کا انتظام کرتے ہوئے مرکزی دروازے کو دو بار عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ 
 رانی باغ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سیاحوں کی تعدادمیںاضافے کے باوجود چڑیا گھر کے افسران اور ملازمین نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ ہر کوئی پرندوں،جانوروں اور پارک کو نہایت مناسب انداز میں دیکھ سکے۔ تاہم چڑیا گھر کے ڈائریکٹر ڈاکٹرسنجے ترپاٹھی  کے مطابق، چونکہ ہر کسی کو پارک میں داخلہ دیناممکن نہیں تھا، اس لیے شام ۴؍بجکر ۴۵؍ منٹ پرمرکزی دروازہ بند ہونے کے بعد کچھ سیاحوں کو وا

rani bagh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK