• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سی ایس ٹی میں بھی بیسٹ بس سے اندوہناک حادثہ، راہ گیر کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

Updated: December 12, 2024, 1:44 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب اے سی بس نمبر اے- ۲۶؍ سے حادثہ ہوا ۔گوریگاؤں میں بیسٹ بس نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کرلا میںبیسٹ بس کےڈرائیور کے ذریعے ۷؍ لوگوں کو کچلنے اور ۴۲؍افراد  کو زخمی کرنے کا معاملہ موضوع بحث   ہی بنا ہوا کہ اس دوران بدھ کی سہ پہر کو ۴؍بجکر ۲۵؍ منٹ پروالچند ہیرا چند مارگ ، پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب بیسٹ کی اے سی بس نمبر ’اے- ۲۶‘ کے ذریعے پھراندوہناک حادثہ پیش آیا اوربس نے  ایک راہ گیر کوکچل دیا ۔ حادثہ اس قدر دردناک تھا کہ راہ گیر نے جائے وقوع  ہی پردم توڑ دیا۔ پولیس اہلکاروں نے ٹریفک روک کر لاش اپنی تحویل میں لی ۔

 

انوشکتی نگر سے الیکٹرک ہاؤس کےدرمیان چلائی جانے والی یہ بس دیونار ڈپو کی تھی ۔حادثے کے وقت دیانندیو نامدیوگجدالے نامی  ڈرائیور بس چلارہا تھاجبکہ کنڈکٹر نندکشور لمبکھاڈے تھا، یہ دونوں بیسٹ کے ملازم ہیں جبکہ بس ایجنسی کی تھی جو فی کلو میٹر کرایے کے حساب سے بیسٹ کواپنی خدمات پیش کرتی ہے۔ خبر لکھے جانے تک راہ گیر کی شناخت نہیں ہوئی تھی ۔ یہ تفصیلات بیسٹ کے پی آر او ستیہ وان اتھاپے نے نمائندۂ انقلاب کے استفسا رپرمہیا کرائیں۔
گوریگاؤں میں بھی بس سے حادثہ
 گوریگاؤں میں بیسٹ کی بس روٹ نمبر ۴۴۷؍  سے بھی بدھ کی شام کو۵؍بجکر ۳۰؍ منٹ پر گائے واسرو چوک پر حادثہ پیش آیا۔ یہاںایک موٹر سائیکل کھڑی تھی ،ڈرائیور کے بس موڑنے کے وقت اسے دھکا لگا مگر اس وقت موٹرسائیکل پرکوئی سوار نہیں تھا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK