• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ووٹنگ سے ایک دن قبل بارامتی میں یوگیندر پوار کے والد کے شوروم میں سرچ آپریشن

Updated: November 20, 2024, 12:32 PM IST | Agency | Pune

مہاراشٹر میں  پولنگ سے چند گھنٹے قبل سب سے زیادہ  زیربحث  اسمبلی سیٹ بارامتی  پر شرد پوار گروپ سے امیدوار یو گیندر پوار کے شو روم میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

Yugendra Pawar. Photo: INN
یوگیندر پوار۔ تصویر : آئی این این

مہاراشٹر میں  پولنگ سے چند گھنٹے قبل سب سے زیادہ  زیربحث  اسمبلی سیٹ بارامتی  پر شرد پوار گروپ سے امیدوار یو گیندر پوار کے شو روم میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یوگیندر پوار  نائب وزیر اعلی اور این سی پی اجیت گروپ کے  سربراہ اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں یعنی وہ اپنے ہی سگے چچا کے خلاف میدان میں ہیں۔پیر کی دیر رات  پولیس اور الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے یوگیندر  کے والد کے شوروم پر چھاپہ مارا۔
 اطلاعات کے مطابق فلائنگ اسکواڈ نے اجیت پوار کے بھائی اور یوگیندر کے والد شرینواس پوار کے شریو موٹرس بارامتی شوروم پر چھاپہ مارا۔ یہ  چھاپہ انتخابات کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سےسیاسی طور پر کافی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ پولیس کو اس شو روم سے کیا ملا اور یہ تلاشی آپریشن کیوں کیا گیا اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ تاہم یہ معاملہ اب موضوع بحث بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں  این سی پی(شرد) امیدوار یوگیندر پوار نے بتایا کہ رات تقریباً ۱۰؍ بجے شوروم آفس سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا  کہ اس وقت پولیس کی ایک ٹیم شو روم میں موجود ہے۔ میں نے  اپنےعملے کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی کیوں کہ ہم کچھ غلط نہیں کر رہے تھے، اس  لئے پولیس کو کچھ نہیں ملا اور وہ خالی ہاتھ ہی لوٹ گئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK