• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پانچویں اور ہاربر لائن پر۱۰؍گھنٹے اور دیگرلائنوں پر۴؍گھنٹے کا بلاک

Updated: September 29, 2024, 10:11 AM IST | Mumbai

۴؍گھنٹے کے بلاک کے دوران اندھیری اوربوریولی کے درمیان لوکل ٹرینیںپوری طرح سے بند رہیں گی

Different types of work will be done during the block.
بلاک کے دوران مختلف قسم کے کام کئے جائیںگے۔(تصویر:ستیج شندے)

چھٹی لائن کے کام کاج کےلئے رات میں شروع ہونے والا بلاک اتوار کی صبح ۱۰؍بجے تک تو جاری رہے گا ہی  اسی کےساتھ ۲۹؍اور۳۰؍ستمبر کی شب میں ۳؍ الگ الگ بلاک کئے جائینگے ۔ اس میںپہلا بلاک ۵؍ویں لائن پر۱۰؍ گھنٹے کیلئے رات میں ۹؍ بجکر ۳۰؍ منٹ سے پیر کی صبح ساڑھے ۷؍ بجے تک کیا جائےگا۔ دوسرا بلاک اپ اور ڈاؤن ہاربر لائنوں پر ساڑھے ۱۲؍ بجے سے صبح ۱۰؍بجکر ۳۰؍ منٹ تک ۱۰؍ گھنٹے کیلئے کیا جائیگا۔ اس کےعلاوہ اپ اور ڈاؤن فاسٹ اور دھیمی لائنوں پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں ساڑھے ۱۲؍ بجے سے ساڑھے ۴؍ بجے تک ۴؍ گھنٹےکیا جائے گا۔اس ۴؍گھنٹے کے بلاک کے دوران تمام ٹرینیں چرچ گیٹ سے اندھیری اور بوریولی سے ویرار کے درمیان ہی چلائی جائینگی۔ اسی طرح چرچ گیٹ سے گوریگاؤں، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے گوریگاؤں اور پنویل سے گوریگاؤں کے درمیان چلائی جانیوالی ٹرینیں محض اندھیری تک ہی چلائی جائینگی اور یہیں سے واپس ہوجائینگی۔
 اس دوران آخری ٹرین ۱۱؍بجکر ۲۷؍ منٹ پر چرچ گیٹ سے روانہ ہوگی اور ایک بجکر ۱۵؍ منٹ پر ویرار پہنچے گی۔ چرچ گیٹ سے اندھیری کے لئے آخری لوکل ۱۲؍بجکر ۳۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اورایک بجکر ۳۵؍منٹ پراندھیری پہنچے گی ۔ اسی طرح ویرار سے چرچ گیٹ کیلئے آخری لوکل ۱۱؍ بجکر ۳۰؍منٹ پرروانہ ہوگی اور ایک بجکر ۱۰؍ منٹ پرچرچ گیٹ پہنچے گی۔بوریولی سے چرچ گیٹ کےلئے آخری لوکل ۱۲؍بجکر ۱۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی ا ورایک بجکر۱۵؍منٹ پرچرچ گیٹ پہنچے گی۔ سی ایس ایم ٹی اورگوریگاؤں کے درمیان آخر ی لوکل ۱۰؍بجکر ۵۴؍ منٹ پرروانہ ہوگی اور ۱۱؍بجکر ۴۹؍منٹ پرگوریگاؤں پہنچے گی جبکہ گوریگاؤں سی ایس ایم ٹی آخری لوکل ۱۲؍بجکر ۷؍ منٹ پر روانہ ہوکر ایک بجکر ۲؍ منٹ پرسی ایس ایم ٹی پہنچے گی ۔ چیف پی آر اونے یہ تفصیلات بتائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK