• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرلاٹرمنس کے ریلوے کینٹین میں بھیانک آتشزدگی

Updated: December 14, 2023, 9:33 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

حادثہ کے سبب پلیٹ فارم نمبرایک پربکنگ کاؤنٹر اوراناؤنسنگ سینٹر کوخالی کرایا گیا ۔کوئی جانی نقصان نہیں

The scene after the fire in the canteen of Lokmanya Tilak Terminus in Kurla.
کرلا میں لوکمانیہ تلک ٹرمنس کی کینٹین میں آتشزدگی کے بعدکا منظر۔(تصویر:انقلاب)

 لوکمانیہ تلک ٹرمنس (تلک نگر) پلیٹ فارم نمبرایک پہلی منزل پر واقع ریلوے کینٹین ’جن آہار‘میںبدھ کی سہ پہر ۳؍ بجے آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی تھی۔ آگ کے شعلے ایسے بلند ہوئے کہ  پلیٹ فارم نمبرایک کو اوراناؤنسنگ سینٹر کوخالی کرالیا گیا۔یہ کینٹین تقریباًڈھائی ہزاراسکوائر فٹ ایریا  پرمحیط ہے۔ آتشزدگی کے تعلق سے بتایا گیاکہ وائرنگ کے سبب آگ شروع ہوئی اورکینٹین کا سامان خاکستر ہوگیا۔اچھی بات یہ رہی کہ اس آتشزدگی میںکوئی جانی نقصان نہیںہوااورکوئی ملازم یا مسافر زخمی بھی نہیں ہوا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کینٹین میںچمنی بنانے کاکام کیا جارہا تھا۔ 
 سینٹرل ریلوے انتظامیہ کے بیان کے مطابق آگ پرنصف گھنٹے میںقابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آر پی ایف ،جی آر پی، ٹریفک پولیس اوروارڈ آفیسر کے علاوہ ۶؍فائر انجن ،۵؍ٹینکر، ۴؍ایمبولینس اور دیگر آلات مہیا کرائے گئے اورکافی محنت ومشقت کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا جبکہ پوری طرح سے آگ بجھانے میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت لگا ۔اس دوران کچھ ٹرینوںکی آمدورفت پر بھی اثر پڑا ۔
  ریلوے کا انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ آتشزدگی کی وجوہات کا ہر پہلو سے پتہ لگایا جائے گا اوراسی حساب سے آئندہ کے لئے پیش بندی کی جائے گی کیونکہ یہ اہم ریلوے ٹرمنس ہے، روزانہ یہاں سے بہت سی گاڑیوں میں ہزاروں مسافر ملک کے مختلف حصوں میں بالخصوص یوپی اور بہار روانہ ہوتے ہیں ۔اس لئے حفاظتی انتظامات سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جاسکتا اورنہ ہی کوئی خطرہ مول لیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK