• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنڈھر پور کے پاس بھیانک سڑک حادثہ، لگژری بس اور ٹرک کا تصادم،۲؍افراد ہلاک،۶؍زخمی

Updated: December 30, 2024, 11:42 AM IST | Agency | Pandharpur

ماول میں لگژری بس اور مال بردار ٹرک میں بھیانک تصادم ہوا ہے۔ اس حادثے میں ۲؍افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۶؍افراد زخمی ہیں۔

The wreckage of the truck on the right and the bus on the left testify to how severe the collision was. Photo: INN
دائیں جانب ٹرک اور بائیں جانب بس کا تباہ حال حصہ گواہی دے رہا ہے کہ تصادم کتنا شدید تھا۔ تصویر: آئی این این

ماول میں لگژری بس اور مال بردار ٹرک میں بھیانک تصادم ہوا ہے۔ اس حادثے میں ۲؍افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۶؍افراد زخمی ہیں۔لگژری بس پنڈھرپور جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق لگژری بس کے ڈرائیور نے قابو کھودیا اور سامنے سے آنے والی تیزرفتار مال بردار ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے سبب مذکورہ راستے پر کچھ گھنٹوں کیلئے ٹریفک جام رہا۔ ’لوک ستہ‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ بھیانک حادثہ اتوار کی صبح ۳۰:۶؍ بجے کے قریب پنڈھرپور کے پا واقع بھوٹمنبرے گاؤں کے پاس پیش آیا ہے۔ لگژری بس میں سوار افراد پنڈھرپور مندر کے درشن کو جارہے تھے۔جس وقت ہندوزائرین سے بھری یہ بس(ایم ایچ ۱۴-ایس ایل ۳۹۵۵) پنڈھرپور ٹیمبھورنی روڈ پر پہنچی ، حادثہ کا شکار ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ بس کے ڈرائیور نے آگے چل رہی ایک گاڑی کوتیزی سے  اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی ، اس دوران بس پر اس کا قابو نہ رہا اور وہ سامنے سے آرہے تیز رفتار ٹرک (آر جے ۱۴-جی ایل ۱۷۸۰)سے جاٹکرایا۔ تصادم اتنا بھیانک تھا کہ جائے حادثہ پر ہی دو افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ۶؍افراد کو شدید زخم آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK