• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عام آدمی پارٹی کا بی جےپی پرغریبوں کو بے گھر کرنے کا الزام

Updated: July 19, 2024, 10:57 AM IST | Agency | New Delhi

ایم ایل اے دُرگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جےپی کے اراکین پارلیمنٹ کی ایما پرغریبوں کے مکانات گرائے جارہے ہیں۔

`Aap` MLA Durgesh Pathak addressing the press conference. Photo: INN
’ آپ‘ ایم ایل اے دُرگیش پاٹھک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

عام آدمی پارٹی (اے اے پی/آپ) نے جمعرات کو کہا کہ دہلی کے بی جے پی کے ایم پیز اپنے زیر انتظام محکموں سے غریبوں کے مکانات گراکر انہیں بے گھر کر رہے ہیں۔آپ کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک نےیہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’گزشتہ ۱۰؍دنوں سے دہلی کے کئی علاقوں میں غریبوں کے مکانات توڑے جا رہے ہیں۔ یہ تخریب کاری دہلی کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ماتحت محکموں کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ کچھ دن پہلے دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ڈی ڈی اے) نے جارحانہ انداز میں سول لائنز کے علاقے میں ہزاروں لوگوں کے مکانات کو مسمار کر دیا اور ڈی ڈی اے کے اہلکار اب بھی اس علاقے میں جاکر لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ابھی مزید مکانات توڑے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے محکمہ ریلوے نے برار اسکوائر میں ریلوے ٹریک کے قریب لوہا منڈی، بدھا نگر، اندر پوری میں ہزاروں کچی بستیوں کو۲۲؍ جولا ئی سے پہلے منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ریلوے بھی بی جے پی کے تحت آتا ہے۔‘‘
 پاٹھک نے مزیدکہا ’’بی جے پی ممبران پارلیمنٹ ۱۱؍ سال سے دہلی پر حکومت کر رہے ہیں لیکن کوئی کام نہیں کیا اور اب دہلی کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نئی دہلی کی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج لاپتہ ہیں ۔ ہزاروں لوگوں کے گھر ٹوٹ جائیں یا تباہ ہوں لیکن انہیں اپنی سیاست سے فرصت نہیں ملتی۔ چاندنی چوک کے رکن اسمبلی پروین کھنڈیلوال بھی لاپتہ ہیں، ان کا بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔ چاندنی چوک میں لوگوں کے گھر ٹوٹے ہوئے پانچ دن ہو گئے لیکن وہ کسی سے ملنے تک نہیں گئے۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ آپ کا ماننا ہے کہ یہ انہدام مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ آزادی کے بعد سے لوگ یہاں سول لائنز میں رہ رہے ہیں۔ پاکستان سے آنے والے ہندو کنبوں کے لوگ وہاں مقیم ہیں۔ یہ لوگ۷۰-۸۰؍سال سے وہاں رہ رہے ہیں اور آج ان کے گھر توڑ دیئے گئے۔ یہ کارروائی کس کی ہدایت پر کی گئی؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK