• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی

Updated: December 16, 2024, 11:52 AM IST | Agency | New Delhi

کیجریوال کو نئی دہلی، آتشی کو کالکاجی سے اور سابق وزیر ستیندر کمار جین کو شکور بستی سے امیدوار بنایا گیا، اوکھلا سے امانت اللہ خان، مٹیا محل سےشعیب اقبال امیدوار۔

Former Chief Minister Kejriwal and Chief Minister Atishi. Photo: INN
سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال اور وزیر اعلیٰ آتشی۔ تصویر: آئی این این

عام آدمی پارٹی (اے اے پی/آپ) نے اتوار کو دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے۳۸؍ امیدواروں کی چوتھی اور آخری فہرست جاری کی جس میں پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نئی دہلی اور وزیر اعلیٰ آتشی کو کالکاجی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری (تنظیم) سندیپ پاٹھک نے آج دہلی اسمبلی کیلئے چوتھی اور آخری فہرست جاری کی جس میں ۳۸؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’اگر آپ کا خاندان بی جےپی کے ساتھ ہوتا تو کوئی مقدمہ نہیں بنتا‘‘

سندیپ پاٹھک نے کہاکہ ’’ اروند کیجریوال کو نئی دہلی، آتشی کو کالکاجی سے اور سابق وزیر ستیندر کمار جین کو شکور بستی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح براری سے سنجیو جھا، بادلی سے اجیش یادو، رتلہ سے موہندر گوئل، بوانا سے جے بھگوان، سلطان پور ماجرا سے مکیش کمار اہلوت، ناگلوئی جاٹ سے رگھوندر شوکین، شالیمار باغ سے وندنا کماری، تری نگر سے پریتی تومر، وزیر پور سے راجیش گپتا، ماڈل ٹاؤن سے اکھلیش پتی ترپاٹھی، صدر بازار سے سوم دت، مٹیا محل سے شعیب اقبال، بلی ماران سے عمران حسین، قرول باغ سے ویشش روی، موتی نگر سے شیو چرن گوئل، راجوری گارڈن سے دھنوتی چنڈیلا، ہری نگر سے راجکمار ڈھلون، تلک نگر سے جرنیل سنگھ، وکاسپوری سے مہندرا یادو، اتم نگر سے پوش بالیان (پوجا نریش بالی )، دوارکا سے ونے مشرا، دہلی چھاؤنی سے وجیندر سنگھ کدیان، راجندر نگر، کستوربا نگر سے درگیش پاٹھک، مالویہ نگر سے سومناتھ بھارتی، آر کے پورم سے پرمیلا ٹوکس، مہرولی سے نریش یادو اور امبیڈکر نگر اسمبلی سیٹ سے اجے دت کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سنگم وہار سے دنیش موہنیا، گریٹر کیلاش سے سوربھ بھاردواج، تغلق آباد سے ساہی رام، اوکھلا سے امانت اللہ خان، کونڈلی سے کلدیپ کمار، بابر پور سے گوپال رائے اور گوکل پور سے سریندر کمار کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کی چوتھی فہرست میں کستوربا نگر کے ایم ایل اے مدن لال کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے اورحال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے رمیش پہلوان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایک گینگسٹر کے ساتھ تعلقات کے الزام میں جیل میں بند اتم نگر کے ایم ایل اے نریش بالیان کی بیوی پوجا نریش بالیان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK