دہلی شراب پالیسی معاملے میں گزشتہ روز ہی ضمانت حاصل کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی بدھ کی شام تہاڑ جیل سے رہائی عمل میں آگئی ۔
EPAPER
Updated: April 03, 2024, 11:32 PM IST | New Delhi
دہلی شراب پالیسی معاملے میں گزشتہ روز ہی ضمانت حاصل کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی بدھ کی شام تہاڑ جیل سے رہائی عمل میں آگئی ۔
دہلی شراب پالیسی معاملے میں گزشتہ روز ہی ضمانت حاصل کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی بدھ کی شام تہاڑ جیل سے رہائی عمل میں آگئی ۔ پارٹی کے وکلاء کی جانب سے دن میں تمام کاغذی کارروائیاں پوری کرلی گئیں جس کے بعد جیل انتظامیہ کے پاس کوئی بہانہ نہ رہا اور انہیں سنجے سنگھ کو رہا کرنا پڑا ۔ وہ جب جیل سے باہر آئے پارٹی کے سیکڑوں کارکنان ان کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھے۔ انہوں نے یہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرجوش انداز میں کہا کہ ’’ بہت جلد جیل کے تالے ٹوٹیں گے اورہمارے تمام لیڈران رہا ہوں گے ۔ آپ لوگ ان کا بھی ایسے ہی زبردست استقبال کرنے کیلئے تیار رہیں۔ ‘‘بتایا جارہا ہے کہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد وہ کیجریوال کے گھر جائیں گے جہاں سنیتا کیجریوال سے ملاقات کریں گے اور ان کی ہمت بندھائیں گے۔ اس کے بعد وہ پارٹی صدر دفتر جائیں گے اور کارکنوں سے ملیں گے۔واضح رہے کہ سنجے سنگھ کو ضمانت بالکل حیرت انگیز طور پر ملی ہےکیوں کہ سپریم کورٹ نے ای ڈی کے خلاف اس معاملے میں انتہائی سخت رویہ اپنالیا تھا اس لئے ایجنسی نے سنجے سنگھ کی ضمانت کی بالکل بھی مخالفت نہیں کی ۔