• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی میں امن و امان کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے: عام آدمی پارٹی

Updated: October 22, 2024, 1:30 PM IST | Agency | New Delhi

کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے حالات مرکز نہیں سنبھال سکتا۔

Delhi Cabinet Minister Saurabh Bhardwaj. Photo: INN
دہلی کے کابینی وزیر سوربھ بھاردواج۔ تصویر : آئی این این

دہلی کے کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے بی جے پی پر دہلی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت دہلی کی امن و امان کی صورتحال کو نہیں سنبھال سکتی، ایک چھوٹی سی ریاست میں حالات ایسے ہیں تو حکومت ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیسے کر پائے گی۔ 
  بھاردواج نے نامہ نگاروں سے کہا کہ آج کل پورے ملک میں تہواروں کا ماحول ہے اور آنے والے ایک مہینے تک کوئی نہ کوئی تہوار منایا جائے گا۔ تہواروں کی وجہ سے لوگوں کی بڑی بھیڑ خریداری کے لیے دہلی کے بازاروں میں نکلتی ہے لیکن آج بازار جاتے ہوئے لوگوں کے ذہنوں میں ایک خوف سا ہے کہ کون جانے کب گینگ وار شروع ہو جائے گی اور گولیاں چلیں گی۔ کون جانتا ہے کہ کب بم پھٹ جائے گا، غنڈے کب کسی کو گھر میں گھس کر مار ڈالیں گے؟؟؟
 انہوں نے کہا کہ مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت ایک چھوٹی ریاست دہلی کے امن و امان کی صورتحال کو جب نہیں سنبھال سکتی ملک کی سرحد پر حفاظتی انتظامات کو کیسے سنبھالے گی؟
  انہوں نے کہا کہ آج دہلی کی حالت ایسی ہے کہ ایک مٹھائی کی دکان میں گولیاں چل رہی ہیں، کاروں کے شوروم میں گولیاں چل رہی ہیں، ویلکم کالونی میں سڑک پر کھلے عام۶۰؍ راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں، باہر ایک جم مالک کو گولی مار دی گئی، روہنی میں ایک معمر جوڑے کے گھر میں دن دہاڑے گھس کر۵؍کروڑ روپے لوٹ لیے گئے، روز کھلے عام جرائم ہو رہے ہیں لیکن وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے سکسینہ جو سیکوریٹی کے ذمہ دار ہیں، غائب ہیں۔ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ ۱۰؍برسوں میں جموں کشمیر کی سیکوریٹی کی ذمہ داری مرکزی حکومت کے ہاتھ میں تھی لیکن دہشت گردوں نے چن چن کر وہاں رہنے والے کشمیری ہندوؤں کو نشانہ بنایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK