• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر خان نے اجتماعی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اہم قراردیا

Updated: November 22, 2024, 3:23 PM IST | Agency | New Delhi

آئی ایس ڈی ایم کے زیراہتمام ڈائیلا گ آن ڈیولپمنٹ مینجمنٹ کی تقریب میں بالی ووڈ اداکار کا خطاب، پانی کے تحفظ پر بھی زور۔

Aamir Khan and Satyajit Bhatkal, CEO of Verpani Foundation. Photo: INN
عامر خان ا ورپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او ستیہ جیت بھٹکل۔ تصویر : آئی این این

انڈین اسکول آف ڈیولپمنٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈی ایم )کے زیراہتمام ڈائیلا گ آن ڈیولپمنٹ مینجمنٹ کی تقریب میں بالی ووڈ اداکار اورپانی فاؤنڈیشن کے شریک بانی عامر خان نےپانی کے تحفظ، آج کے نوجوانوں کے کردار اورترقی کے موضوع پرگفتگو کی۔ ڈاکٹرامبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ یہ پروگرام ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن تھا۔ انہوں نے خصوصی طورپر آج کے نوجوانوں کی خاصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں جبکہ ہماری نسل کے نوجوان ایسے نہیں تھے۔ پروگرام میں پانی فاؤنڈیشن کے سی ای او ستیہ جیت بھٹکل بھی موجود تھے۔ 
  عامر خان نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے مقصد سے بڑے پیمانے پر کارروائی میں عوامی شراکت کی ضرورت ہے۔ سمپوزیم میں کمیونٹی ترقی کے بارے میں انہوں نے کہا’’ہمارے ملک میں پانی کی کمی جیسے مسائل کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ بڑے معاملات کو حل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا اوراسے عوامی تحریک بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پر مبنی ترقی کا تصور ترقیاتی انتظام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان سماجی مسائل کے بارے میں گہرائی سے سوچتے ہیں۔ وہ ان پر قدم اٹھانے کے لئے زیادہ متحرک بھی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آئی ایس ڈی ایم کے شریک بانی اور چیئرمین روی سریدھرن نے کہا ’’اگلی چند دہائیوں میں ہندوستان کی متوقع ۶؍ فیصد سے زیادہ کی سالانہ اقتصادی ترقی لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کا موقع ہوگی۔ اس کے حصول کیلئے ترقیاتی کاموں کے انتظام پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ورنہ ہم ہزار سالہ یہ موقع کھو سکتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK