• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مالونی میں افتتاح سے قبل ہی ’آپلا دواخانہ‘ آتشزدگی میں خاکستر

Updated: October 15, 2024, 10:37 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائربریگیڈ نے۲؍گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پرقابو پالیا۔عوام کوطبی سہولت کیلئے انتظار کرنا ہوگا

The `Apaladwakhana` in Maloney which was completely destroyed by fire.
مالونی میں ’آپلادواخانہ ‘ جو آگ لگنے سے پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ (تصویر: انقلاب)

یہاں ’آپلا دواخانہ ‘ افتتاح سے قبل ہی آتشزدگی میں خاکستر ہوگیا۔ علی تالاب ،گاؤں دیو ی مندر روڈ جولیس واڑی میں’ ہندوہردے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے ‘کے نام پریہ دواخانہ بنایا جارہا تھا ۔کام مکمل ہونے کے قریب تھا  مگر اسی دوران منگل کی دوپہر کو بھیانک آگ لگ گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مقامی لوگو ں نے فائربریگیڈ اور پولیس کو مطلع کیا جس نے آگ پرقابو پالیا مگر  اس وقت تک دواخانہ پوری طرح سے خاکستر ہوچکا تھا۔ خاص طورپردواخانے میں فرنیچر وغیرہ جل گیا ہے ۔ اس لئے اب اسے ازسرِ نو بنایا جائے گا جس کی وجہ سے لوگوں کواس سے طبی سہولت حاصل کرنے کے لئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔
 آپلادواخانہ کاجلد ہی افتتاح ہونے والا تھا جس کے بعد مقامی لوگ اس سے فائدہ اٹھا  سکتے تھے مگر وہ جل کررا کھ ہوگیا ۔ دو گھنٹے کی مشقت کے بعد فائربریگیڈ نے آگ پرقابو پایا۔اس میں مقامی نوجوانوںنےبھی کافی محنت کی ، فائر بریگیڈ کومطلع کرنے کے ساتھ لوگوں کو دور ہٹایا تاکہ کوئی آگ کی زد میںنہ آنے پائے ۔  فائر بریگیڈ عملہ سے پوچھنےپر ان کاکہنا تھاکہ ابتدائی طور پرایسا لگتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےآگ لگی ہے مگر اصل وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
 تعمیر کئے جارہے ’آپلا دواخانہ‘ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر تعمیراتی اشیاء فروخت کرنے والے عقیل احمدخان نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’دواخانے میںاندر ویلڈنگ کاکام چل رہا تھا تبھی  اچانک آگ لگ گئی اور شعلے بلند ہونے لگے ۔ اچھی بات یہ رہی کہ نہ تومزدوروں اورنہ ہی مقامی افراد میںسے کسی کونقصان پہنچا ۔‘‘ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ’’ ایک تو راستہ تنگ ہے ا ور دوسرے تنگ روڈ پردونوں جانب سےگاڑیاں پارک کئے جانے کےسبب فائربریگیڈ کے پہنچنےمیں تاخیر ہوئی  ورنہ شاید کچھ حصہ بچ سکتا تھا ۔ ‘‘ ایک دوسرے نوجوان محمداحمدنے بتایاکہ ’’ یہیںقریب میںلوگ کچرا پھینکتے تھے اورکلکٹر کی ز مین پر یہ دواخانہ بنایا گیا ہے ۔ امیدتھی کہ لوگوں کو طبی سہولت میسر آئے گی لیکن اب انہیںمزیدانتظارکرنا ہوگا کیونکہ دوبارہ کام کرنے میںوقت لگے گا ۔‘‘
 رادھے شیام یادو نے بتایاکہ ’’ دو بجے کے قریب دھواں اٹھنے لگا اورفائربریگیڈ کاسائرن بجنے لگا ،ہم لوگ بھی دوڑے تودیکھا کہ ’آپلا دواخانہ ‘میںآگ لگی ہوئی ہے ۔ کچھ لوگوںنے فائر بریگیڈ کو فون کیا جبکہ عادت کے مطابق کچھ لوگ تصویرکشی اورویڈیوبنانے میںمصروف تھے۔ پولیس نے لوگوں کوہٹایا اور فائر بریگیڈ نےآگ بجھانا شروع کیا مگرجو اشیاء استعمال کی گئی ہیں،  وہ ایسی معلوم ہوتی ہیںجس میںتیزی سے آگ پکڑتی ہے ،چنانچہ تھوڑی ہی دیر میںپورا دواخانہ جل کرخاک ہوگیا ۔ اب عوام کواس کے لئے انتظار کرنا ہوگا ۔‘‘ایک شخص نے نام مخفی رکھنے کی شر ط پربتایا کہ ’’ایسا لگتاہے کہ آگ لگائی گئی ہے کیونکہ قریب میںکلکٹر کی زمینوں پرقبضہ کرکے زمین مافیا  نے اسے فروخت کردیا ہے ،وہ نہیں چاہتے کہ یہاںدواخانہ تعمیر ہو ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK