• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ہم امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لئے بھی پوری طرح تیار ہیں‘‘

Updated: October 15, 2024, 1:33 PM IST | Agency | Tehran

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی ہم منصب فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

Abbas Araghchi. Photo: INN
عباس عراقچی۔ تصویر : آئی این این

 ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران کی جانب سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ دفاع کے لئے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کی پوری کوششیں کی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اب یہ بالکل واضح ہے کہ اپنے عوام اور مفادات کے دفاع کیلئے ایران کی کوئی سرخ لکیریں نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران خطے میں تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بات چیت جاری رکھے گا، ایران جنگی صورتحال کیلئے پوری طرح تیار ہے لیکن امن چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران غزہ اور لبنان میں سیز فائر اور امن کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ 
ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ تیاری پوری ہے، اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا۔ وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی اعلان کیا ہے، علاقے کے حالات بہت ہی حساس ہیں اور کشیدگی اور جنگ کا دائرہ پھیلنے کا امکان بہت زیادہ ہے اور اس کی جڑیں غاصب صہیونی حکومت کے جارحانہ جرائم میں ہیں جن کا سلسلہ غزہ سے شروع ہوا اور لبنان تک پھیل گیا ہے اور اس کے علاقے کے سبھی ملکوں میں سرایت کرجانے اور ایک انتہائی خطرناک اور وسیع جنگ کا امکان پایا جاتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کی جارحیتوں کا مقابلہ اور غزہ اور لبنان کے عوام پر اس کے وحشیانہ حملوں کو روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں لیکن کشیدگی اور جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم جس طرح صلح کے لئے تیار ہیں اسی طرح جنگ کیلئے بھی تیار ہیں، یہ ایران کا ٹھوس موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے مفادات کے دفاع کی کوئی حد نہیں ہے لیکن ہم ایک بڑی جنگ پر قابو پانے کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK