• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس کا داخلی سروے، پارٹی کو اسمبلی الیکشن میں ۸۵؍ سیٹیں حاصل ہو سکتی ہیں

Updated: August 29, 2024, 9:43 AM IST | Mumbai

سروے کے مطابق بی جے پی ۶۲؍ سیٹوں پر سمٹ جائے گی ، مہا وکاس اگھاڑی کو واضح اکثریت، این سی پی شرد کو بھی خاطرخواہ کامیابی

Good news for Congress? (File Photo)
کانگریس کیلئے اچھی خبر ہے؟( فائل فوٹو)

کانگریس کے ایک داخلی سروے  میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں  وہ ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ جبکہ  بی جے پی ۶۲؍ سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔  مجموعی طور پر آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہا یوتی کو شکست ہوگی جبکہ مہا وکاس اگھاڑی فاتح بن کر اقتدار حاصل کرے گی۔ 
  اطلاع کے مطابق کانگریس نے خود ایک  سروے کیا ہے۔ اسکے اعداد وشمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس   آئندہ اسمبلی الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے۔ اندازے کے مطابق اسے ۸۰؍ تا ۸۵؍ سیٹیں حاصل  ہوں گی۔ جبکہ بی جے پی ۶۲؍ سیٹوں  پر سمٹ جائے گی۔  یعنی وہ پارٹیوں کے اعتبار سے دوسرے نمبرپر ہوگی۔ مہا وکاس اگھاڑی میں این سی پی (شرد) دوسری سب سے بڑی پارٹی ہو سکتی ہے اسے ۵۵؍ تا ۶۰؍ سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو اس سروے میں ۳۰؍ تا ۳۵؍ سیٹیں دی گئی ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیوں کی سیٹوں کی مجموعی تعداد دیکھی جائے تو  اندازاً انہیں ۱۶۵؍ تا ۱۸۰؍ سیٹیں ملیں گی جو کہ واضح اکثریت ہے ۔ 
  رہ گئی بات مہا یوتی کی تو  بی جے پی کی ۶۰؍ تا ۶۲؍ سیٹوں کے علاوہ ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو  ۳۰؍ تا ۳۲؍ سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اجیت پوار کی این سی پی کو ۸؍ یا ۹؍ سیٹیں حاصل ہوں گی۔ اس طرح مہایوتی کی  پارٹیوں کو ملنے والی سیٹوں کی مجموعی تعداد اندازاً  ۹۸؍ تا۱۰۳؍ بنتی ہے۔ 
 واضح  رہے کہ یہ سروے مہا وکاس اگھاڑی اور مہا یوتی کے درمیان سیدھے مقابلے کو نظر میں رکھ کر کیا گیا ہے۔ جبکہ مراٹھا سماج ، اور کچھ چھوٹی پارٹیوں کے سربراہ تیسرا محاذ کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر وہ محاذ میدان میں اترتا ہے تو حالات کچھ اور ہو سکتے ہیں۔ ان میں منوج جرنگے کے علاوہ ڈاکٹر امبیڈکر کے پر پوتے ، راج رتن امبیڈکر، کسان لیڈر راجو شیٹی اور بچو کڑو وغیرہ شامل ہیں جن کی بدھ کو ممبئی میں میٹنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK