• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بدلا پور کے اسکول میں بچیوں  کے ساتھ جنسی زیادتی کا ملزم انکاؤنٹر میں ہلاک

Updated: September 24, 2024, 10:04 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

جانچ کیلئے تلوجہ جیل سے تھانے منتقل کیا جارہاتھا، پولیس وین میں ممبرا بائی پاس سے گزرنے کے دوران بندوق چھین کر فائرنگ کی ،جوابی فائرنگ میں مارا گیا

The accused is seen in police custody some time before his death
ملزم موت سے کچھ دیر قبل پولیس کی تحویل میں نظر آرہاہے

بدلاپور کے ایک اسکول میں ۲؍ بچیوں  کے ساتھ جنسی زیادتی کا ملزم اکشے شندے  پیر کو تلوجہ جیل سے تھانے منتقلی کے دوران پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا ۔ اسے جانچ کیلئے پولیس وین میں بٹھا کر تھانے لے جایا جارہاتھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ راستے میں ممبرا بائی پاس پر اس نے بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک   پولیس اہلکارکی  بندوق چھینی اور فائرنگ کردی۔اس کی ۳؍ راؤنڈ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا ایک افسر زخمی ہوگیا جبکہ فوری جوابی کارروائی میں وہ خود مارا گیا۔ پولیس کی جانب سے اپنی جان بچانے کیلئے کی گئی فائرنگ میں۲۳؍ سالہ اکشے شندے بری طرح زخمی ہو گیا تھا اور اسپتال   پہنچنے سے قبل اس کی موت ہوگئی۔ 
 تفصیلات کے مطابق ملزم  نے ریوالور چھین کر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر(اے پی آئی) نیلیش  مورے پر گولی چلائی جس میں وہ  زخمی ہو گئے  ۔  جیسے ہی اکشے نے پولیس افسر پر گولی چلائی اسی دوران دیگر پولیس اہلکار نے اپنے تحفظ میں اکشے پر گولی چلا ئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ملزم اورپولیس افسر  دونوں  ہی کو کلوا میں واقع چھتر پتی شیواجی مہاراج میونسپل اسپتال  لے جایا گیا ۔
 وزیر داخلہ دیویندر فرنویس نے اس کی تصدیق کی ہے کہ اس واردات میں ملزم اکشے شندے کی موت ہو چکی ہے البتہ نیلیش مورے کا علاج جاری ہے۔تادم تحریر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ملزم  اور پولیس افسر کو کتنی کتنی گولیاں لگیں۔ 

 

badlapur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK