• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دکان سے ۹ء۱؍کروڑ روپے کے زیورات لوٹنے والاملزم مدھیہ پردیش سے گرفتار

Updated: January 03, 2025, 11:15 AM IST | Agency | Mumbai

پولیس نے ۴؍ دن قبل  ایک زیورات کی دکان میں بندوق کی نوک پر۱ء۹۱؍ کروڑ روپے کے سونے اور چاندی کی زیورات لوٹنے والےملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پولیس نے ۴؍ دن قبل  ایک زیورات کی دکان میں بندوق کی نوک پر۹ء۱؍کروڑ روپے کے سونے اور چاندی کی زیورات لوٹنے والےملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔اس بارے میں  جمعرات کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کرائم برانچ کی ٹیم نے بدھ کی رات مدھیہ پردیش کے نیوادی ضلع سے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت ونود لکھن پال کے طور پر کی گئی ہے۔ کیس کی تفتیش کے دوران کرائم برانچ کو کلیدی ملزم کے بارے میں کچھ اہم سراغ ملے جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے رات دیر گئے نیوادی کے ایک فارم پر چھاپہ مارا اور ونود پال کوگرفتار کر لیا۔ اسے ممبئی لایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اتر پردیش کے رہنے والے ملزم ونودپال اور اس کے ساتھی  نے  ۲۹؍ دسمبر کوخریداری کے بہانے آگری پاڑہ کے علاقےسات راستہ میں واقع  زیورات کی ایک دکان میں داخل ہوکر  بندوق اور چاقو کی نوک پر زیورات لوٹ لئے۔ انہوں نے دکان   مالک اور عملے کو باندھ دیا، ان پر حملہ بھی کیا  پھر ۹ء۱؍کروڑ روپے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ شکایت ملنے کے بعدکرائم برانچ کی ٹیم نے بھی تفتیش شروع کی  اور جائے وقوعہ کے نزدیک سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی نیز تکنیکی مدد بھی طلب کی جس کے بعدپتہ چلا کہ ونودپال مدھیہ پردیش میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK