• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایم پی میں سرکاری محکمے کا کارنامہ، ایک چمچ۸۱۰؍ روپے میں خریدا

Updated: January 23, 2025, 1:54 PM IST | Agency | Bhopal

کانگریس لیڈرعباس حفیظ کےمطابق ہم نے اپنی زندگی میں اتنا مہنگا چمچ یا جگ نہیں دیکھا۔ حکومت کا معاملے کی جانچ کا وعدہ۔

Utensils were purchased for 1500 Anganwadi centers in Sangruli district. Photo: INN
سنگرولی ضلع میں ۱۵؍سو آنگن واڑی مراکز کیلئے برتن خریدے گئے۔ تصویر: آئی این این

: مدھیہ پردیش میں ایک عجیب و غریب معاملہ ہوا ہے۔ دراصل خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے نے برتن خریدے ہیں جن کی قیمت حیران کن ہے۔ آنگن واڑی مراکز کیلئے۵؍ کروڑ روپے کے چمچ، کرچھی اور جگ خریدے گئے۔ اس پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش میں لوٹ جاری ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کرائے گی۔ حکومت نے ایم پی کے سنگرولی ضلع میں ۱۵؍سو آنگن واڑی مراکز کیلئے برتن خریدے۔ ورک آرڈر میں ایک چمچ کی قیمت ۸۱۰؍ روپے بتائی گئی۔ اس طرح۴۶؍ ہزار ۵؍سوچمچ۳؍ کروڑ۷۶؍ روپے میں خریدے گئے۔ ایک کرچھی کی قیمت ایک ہزار ۳۴۸؍ روپے ہے، اس لئے۶۲؍سو کرچھی۸۳؍ لاکھ روپے میں خریدے گئی ہے۔ 
 یہی نہیں پینے کے پانی کے جگ کی قیمت ایک ہزار ۲۴۷؍روپے مقرر کی گئی۔ اس کے مطابق کل ۳۱؍سوجگ تقریباً۳۸؍ لاکھ روپے میں خریدے گئے۔ یہ ٹینڈر جے ماتا دی کارپوریشن کو دیا گیا تھا۔ ٹینڈر جی ای ایم یعنی گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کے ذریعے دیا گیا۔ 
  ا س سلسلےمیں  ’اے بی پی نیوز‘ کی ٹیم نے تفتیش کی۔ اے بی پی کی ٹیم بھوپال کی ایک دکان پر پہنچی اوراس دکاندار سے بہترین اور مہنگا چمچ اور جگ مانگا تو اس کی قیمت چونکا دینے والی تھی۔ 
 دکان میں ۵؍ روپے سے لے کر۴۰؍ روپے تک کے چمچ تھے۔ ۵۰؍سال سے برتن کی دکان چلانے والے دکاندار نے بتایا کہ اتنا مہنگا چمچ اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ کانگریس اس خریداری گھوٹالےپر حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ 
 کانگریس لیڈرعباس حفیظ نے کہا کہ حکومت گھوٹالے میں ملوث ہے۔ ہم نے اپنی زندگی میں اتنا مہنگا چمچ یا جگ نہیں دیکھا۔ حکومت نے ٹینڈر کسی قریبی کو دیا ہوگا، اسی لئے ایسا ہوا ہے۔ 
  جب مدھیہ پردیش حکومت میں کابینی وزیر وشواس سارنگ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی کوئی بات ہے تو حکومت معاملے کی جانچ کرائے گی۔ بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر نرملا بھوریا نے بھی پورے معاملے کی جانچ کا وعدہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK