• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کا پیچھا کرنے والے نوجوان کے خلاف کارروائی

Updated: September 20, 2024, 12:56 PM IST | Shahab Ansari | Bandra

گزشتہ دنوں محبوب اسٹوڈیو سے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ تک سلمان خان کی کار کا موٹر سائیکل کے ذریعے پیچھا کرکےان کی کار تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ۲۱؍ سالہ نوجوان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا اورپوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ دنوں محبوب اسٹوڈیو سے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ تک سلمان خان کی کار کا موٹر سائیکل کے ذریعے پیچھا کرکےان کی کار تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ۲۱؍ سالہ نوجوان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا اورپوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیان شب تقریباً ۲؍ بج کر ۱۵؍ منٹ پر سلمان خان ہل روڈ پر واقع محبوب اسٹوڈیو سے نکل کر باندرہ میں اپنی رہائش گاہ جارہے تھے۔ اس دوران ایک نوجوان موٹر سائیکل پر ان کی گاڑی کا پیچھا کرنے لگا۔ اگرچہ اداکار کے سیکوریٹی گارڈ نے راستے میں اسے ہٹانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ان کے قریب ہی رہا اور آخر میں موٹر سائیکل ہی سے سلمان خان کے پاس پہنچنے کی کوشش کی جس پر گلیکسی اپارٹمنٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی گئی اور انہوں نے اسے تحویل میں لے لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK