• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کلین اپ مارشل کی کارروائی

Updated: October 14, 2024, 2:27 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

گزشتہ۷؍ماہ کے دوران شہریوں سے ۳؍کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا۔

A cleanup marshal can be seen in action. Photo: INN
کلین اپ مارشل کو کارروائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

شہر میں جا بجا گندگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سےشہری انتظامیہ نے دوبارہ کلین اپ مارشلس کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپریل ۲۰۲۴ء سے شہر اور مضافات میں کلین اپ مارشلس کو تعینات کیا گیا۔ گزشتہ ۷؍ ماہ میں کلین اپ مارشل نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد کے خلاف عوامی مقامات پر تھوکنے، کوڑا کرکٹ پھینکنے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کارروائی کی اور کروڑوں روپے جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔ 
  اس ضمن میں کی جانے والی کارروائی سے متعلق بی ایم سی کی ترتیب کردہ رپورٹ کے مطابق ۲؍ اپریل تا یکم اکتوبر کے درمیان تمام ۲۴؍ وارڈوں میں تعینات کلین اپ مارشل نے ایک لاکھ ۱۵؍ ہزار افراد کے خلاف شہر میں گندگی پھیلانے کے سبب کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی کے دوران مارشل نےمختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ۱۰۰؍ تا ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کُل ۳؍ کروڑ ۵۶؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔ بی ایم سی نے شہر میں تھوکنے اور کچرا پھینکنے پر جہاں ۱۰۰؍ تا ۲۰۰؍روپے جرمانہ رکھا ہے، وہیں عوامی مقامات پر نہانے، پیشاب کرنے، پرندوں یا جانوروں کو کھانا کھلانے اور گاڑیاں دھونے پر بھی پابندی عائد کر رکھی اور ان خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ بھی وصول کیا جاتا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK