• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سرپنچ قتل معاملے میں سی آئی ڈی جانچ میں سرگرم

Updated: December 30, 2024, 11:52 AM IST | Agency/Inquilab News Network | Mumbai

مشتبہ کلیدی ملزم والمک کراڈ جو ۱۹؍دنوں سے لاپتہ ہے کی املاک ضبط کرنے کی تیاری، دھننجئے منڈے کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

An old photograph of NCP (Ajit Pawar) leader and state minister Dhananjaya Munde and suspected accused Valmik Krad, Valmuk is believed to be Munde`s right-hand man. Photo: INN
این سی پی (اجیت پوار ) کے لیڈر اور ریاستی وزیر دھننجئے منڈے اورمشتبہ ملزم والمک کراڈ کی پرانی تصویر، والمک کو منڈے کا دست راست سمجھا جاتا ہے۔ تصویر: آئی این این

بیڑ کے سرپنچ کے قتل معاملے میںریاستی وزیر اور این سی پی لیڈر دھنجئے منڈے پر سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں۔ اس معاملے میں ان کے مبینہ دست راست کا نام سامنے آنے سے سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔   ایک طرف عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے وہیںاپوزیشن پارٹیاں ، مہایوتی کو اس معاملے میں گھیرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے بھی منڈے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 
کلیدی ملزم کی املاک ضبط کرنے کا حکم
بیڑسرپنچ قتل معاملے میں ریاستی حکومت نے کلیدی مشتبہ ملزم کی املاک ضبط کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ریاست کے وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ  دیویندر فرنویس نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ قتل معاملے کے کلیدی ملزم والمک کراڈ کی املاک کو ضبط کرے۔ مبینہ ماسٹر مائنڈ والمک پچھلے ۱۹؍ دنوں سے لاپتہ ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ مساجوگ کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل کا ماسٹر مائنڈ  ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق  قتل معاملے کی تفتیش کرنیوالی ایجنسی کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کو وزیراعلیٰ فرنویس نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ سی آئی ڈی کی ٹیم  والمک کراڈ کی رہائش گاہ گئی اور اسکے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے ہتھیاروں کی وائرل تصاویر کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے، جس میں مشتبہ افراد ہتھیار دکھارہے ہیں۔ 
خیال رہے کہ اس سنسنی خیز قتل معاملے میںاین سی پی(اجیت پوار)  کےلیڈر اور ریاستی  وزیر دھننجئے منڈے پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ چونکہ کلیدی مشتبہ ملزم والمک کراڈ، دھننجے منڈےکا دست راست ہے، اس لئے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
دھننجئے منڈے کو وزارت سے ہٹایا جائے 
 مہاراشٹر کی معروف سماجی کارکن انجلی دمانیہ نے بیڑ میں نکالے گئے خاموش مورچہ میں شرکت کی اورکہا کہ’’والمک کراڈمختلف غیرقانونی دھندوں  میں ملوث ہے،اسے دھننجئے منڈے کی حمایت حاصل ہے، اس لئے صرف تاوان معاملہ ہی نہیں بلکہ اس پر قتل کا بھی مقدمہ چلا یا جائے، ساتھ ہی اس معاملے میں دھننجئے منڈےپر بھی ایکشن لیا جائے اور ان کی وزارت چھین لی جائے۔ انجلی دمانیہ نے کہا کہ’’میں گنپتی کی قسم کھاکر کہتی ہوں کہ یہ احتجاج دھننجے منڈے کا سیاسی ختم کرنے کیلئے نہیں کیا جارہا ہے۔اس لئے ایسی باتیں نہ کہیں۔ میں جو الزامات لگارہی ہوں وہ صحیح ہیں یا نہیں ، یہ بتائیے۔سب جگہ میں اکیلے آوا ز نہیں اٹھاسکتی۔ اس لئے جہاں  جہاں  ایسی ناانصافی یاظلم ہو تو وہاں کے لوگ آواز اٹھائیں۔ مجھ جیسے دو تین سو انجلی دمانیا پیدا ہوگئیں تو یہ لڑائی بخوبی چلتی رہے گی۔
جب تک کوئی قصوروار ثابت نہیں ہوتا تب تک استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں: حسن مشرف
 مذکورہ معاملے میں ریاستی وزیراور این سی پی (اجیت پوار) کے لیڈر حسن مشرف نے بیان  دیا ہے کہ ’’میں نے بارکہا ہے کہ ، جب تک کسی معاملے میں کوئی مجرم ثابت نہیں ہوجاتا ، تب تک اسے استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘بی جے پی کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے سوال پر حسن مشرف نے کہا کہ’’مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہورہا ہے ،مجھے یقین ہے کہ وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس مناسب کارروائی کریں گے۔ سریش دھس نے جس وقت الزام لگایا اس وقت میں ودھان سبھا میں موجود تھا اور ان کو دھنجئے منڈے نے جواب دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس  اس معاملے کی حقیقت تک پہنچیں گے۔ اس لئے جب تک کوئی قصور وار ثابت نہیں  ہوجاتا تب کسی کو استعفیٰ دینےکی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK