شیئر بازار انتظامیہ نےکمپنی کے شیئرکو ’شارٹ ٹرم ایڈیشنل سرویلانس فریم ورک‘ میں رکھا ہے،قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
EPAPER
Updated: May 26, 2023, 11:36 AM IST | New Delhi
شیئر بازار انتظامیہ نےکمپنی کے شیئرکو ’شارٹ ٹرم ایڈیشنل سرویلانس فریم ورک‘ میں رکھا ہے،قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
گوتم اڈانی کی فلیگ شپ کمپنی ’اڈانی انٹر پرائزیس‘ کی مصیبت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ صرف ۲؍ مہینے کے بعد اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی کے شیئر کو دوبارہ ’شارٹ ٹرم ایڈیشنل سرویلانس فریم ورک‘ میں ڈال دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اگر کسی شیئرکی قیمت میں غیر متوقع طور سے اتار چڑھاؤ آتا ہے تو شیئر بازار انتظامیہ اسے شارٹ ٹرم یا لانگ ٹرم کیلئے ایڈیشنل سرویلانس فریم ورک میں ڈال دیتا ہے ۔ جس سے شیئر بازار اتھاریٹی ان شیئرز میں ٹریڈنگ پر قابو پاکر اتار چڑھاؤ میں کمی لاسکتی ہے ، جس سے ’ری ٹیل انویسٹر‘ کو ہونے والا نقصان روکا جاسکتا ہے۔
اڈانی انٹرپرائزیس کے شیئر۲۸۴۸؍روپے پر پہنچ گئے!
گوتم اڈانی گروپ کے شیئرز میں لگاتار ۳؍ دن کی تیزی کے بعد بدھ کو کمزور ی درج کی گئی ۔ بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر اڈانی انٹرپرائزیس کے شیئر ۸؍ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۲۴۲۵؍ روپے کے لیول پر آگئے ہیں۔ تاہم جمعرات کو یہ پھر تیزی کے رخ پر گامزن ہوا اور کاروباری دن کے اختتام تک اس میں ۲ء۹۲؍ فیصد کی تیزی درج کی گئی اور یہ ۲۵۴۸؍ روپےپر بند ہوا۔
خیال رہے کہ امسال ۲۴؍ جنوری۲۰۲۳ء کو ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ گوتم اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز کے دام میں اتار چڑھاؤ کرکے سرمایہ کاروں کے ساتھ فریب دہی کی جاتی ہے ۔ اس کے بعدمارکیٹ کیپٹل کنٹرول اور شیئر بازار ایکسچینج نے گوتم اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر ز کی قیمتوں پر نظر رکھنی شروع کی تھی اور شیئر کی قیمتوں میں اچانک سے ۵۰؍ فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی تھی۔
اڈانی انٹرپرائزیس قیمت میں بحالی کے لحاظ سے ہنوز ۳۰؍ فیصد دور
فائنانشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ کے شیئرز میں پچھلے کچھ کاروباری سیشن سے تیزی سےبحالی نظر آئی ہے ۔ ہنڈن برگ رپورٹ کے سبب یہ شیئرز تقریباً ۵۰؍ فیصد تک لڑھک گئے تھے۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں اڈانی پورٹس پہلی کمپنی ہے جو اس نقصان سے پوری طرح ابھر چکی ہے ۔ جبکہ اڈانی انٹرپرائزیس کے شیئر کی قیمت اب بھی قبل از ہنڈن برگ انکشاف سے ۳۰؍ فیصد دور ہے ۔
اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی کا سبب یہ ہے
ہنڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ کی کمیٹی سے کلین چٹ ملنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز کی قیمتوں میں اچھال آیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اڈانی سے متعلقہ کئی مثبت خبریں ذرائع ابلاغ میں چل رہی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی اڈانی اسٹاکس میں بڑھ رہی ہے۔ شیئرکاروبار سے منسلک ادارے ’جیفریز‘ نے اڈانی گروپ کی دو کمپنیوں کے شیئرز کو’بائے ریٹنگ ‘ دی ہے جن میں اڈانی ٹرانسمیشن اور اڈانی پورٹس شامل ہیں۔