• Sun, 16 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اڈانی گرین کا سری لنکا میں ایک ارب ڈالر کا پروجیکٹ روکنے کا فیصلہ

Updated: February 14, 2025, 1:09 PM IST | Agency | Mumbai

بہت سی ضروری منظوری ملنے کے باوجود کچھ رکاوٹوں کے سبب ونڈ انرجی پروجیکٹ کو روک دیا گیا۔

Adani Green Energy has invested in Sri Lanka. Photo: INN
اڈانی گرین انرجی نے سری لنکا میں سرمایہ لگایا ہے۔ تصویر: آئی این این

اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی گرین انرجی نے سری لنکا میں اپنے ایک ارب ڈالر کے ونڈ انرجی پروجیکٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ بہت سی ضروری منظوری ملنے کے باوجود یہ قدم ماحولیاتی کلیئرنس میں تاخیر اور سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔کمپنی نے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر دوبارہ گفت و شنید کیلئے ایک مذاکراتی کمیٹی (سی اے این سی)اور ایک پروجیکٹ کمیٹی (پی سی) تشکیل دی جائے گی۔ اڈانی گرین انرجی نے کہا، ’’ہم سری لنکا کی خودمختاری اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے ہم اس پروجیکٹ کوروک رہے ہیں۔‘‘ 
 اڈانی گرین انرجی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ سری لنکا میں ایک ارب ڈالر کے مجوزہ ونڈ پاور اور ٹرانسمیشن پروجیکٹ سے ہٹ رہی ہے۔ کمپنی نے اس کی وجہ نئی حکومت کی طرف سے طویل عرصے سے جاری مذاکرات اور دوبارہ مذاکرات کی کوششوں کو بتایا ہے۔
 اس پروجیکٹ میں سری لنکا میں منار اور پونیرین میں۴۸۴؍ میگاواٹ کے ونڈ پاور پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ۲۲۰؍ کے وی اور ۴۰۰؍ کے وی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کمپنی نے اس پروجیکٹ کیلئے تقریباً تمام ضروری منظوری حاصل کر لی تھی اور  کام بھی شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK