• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اڈانی گروپ کا مدھیہ پردیش میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کااعلان

Updated: August 30, 2024, 12:51 PM IST | Agency | Bhopal

گروپ گنا میں سیمنٹ فیکٹری ، شیو پوری میں دفاعی شعبے کی ایک فیکٹری اور بد رواس میں ایک فیکٹری قائم کرے گا۔

Karan Adani addressing the conference. Photo: INN
کرن اڈانی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے۔ تصویر : آئی این این

بدھ کو گوالیار میں منعقدہ ایک صنعتی کانفرنس میں اڈانی گروپ نے مدھیہ پردیش کے گوالیار-چنبل علاقے میں ۳؍ ہزار ۵؍سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ 
  گروپ نے گنا میں سیمنٹ فیکٹری، شیو پوری میں دفاعی شعبے سے متعلق ایک فیکٹری اور بدرواس میں خواتین کے زیر انتظام جیکٹ فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا۔ کانفرنس میں  اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کرن اڈانی نے کہا، ’’ `ہم نے یہاں پہلے ہی۱۸؍ ہزار ۲۵۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور۱۲؍ ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ گوالیار تیزی سے سیاحت کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور تجارت کا بھی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ‘‘
 انہوں نےاڈانی فاؤنڈیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ اس کے ذریعے گروپ نے۸۰؍ ہزار خاندانوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، پائیدار معیشت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں پیش رفت کے ذریعے مدھیہ پردیش میں ۳؍لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK