• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ادار پونا والا نے لندن میں سب سے مہنگا بنگلہ خریدا، ۲۵؍ہزارمربع فٹ بنگلے کی قیمت ۱۴۴۴؍کروڑ روپے

Updated: December 15, 2023, 12:49 PM IST | Agency | New Delhi

یہ برطانیہ میں خریدی جانےو الی دوسری سب سے بڑی رہائش گاہ ہے،۱۹۲۰ء میں تعمیر ہونے والا’ایبرکونوے ‘نامی یہ بنگلہ لندن کے مشہور ہائیڈ پارک کے قریب واقع ہے۔

Adar Poonawalla. Photo: INN
ادارپونا والا۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی تاجر اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مالک ادار پونا والا کی جانب سے لندن کے مے فیئر میں ۲۵؍ ہزار مربع فٹ کا بنگلہ خریدا گیا ہے۔ فائنانشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ۱۹۲۰ء میں  تعمیرکردہ ’ایبرکونوے ہاؤس‘ ۱۳۸؍ ملین پاؤنڈ (۱۴۴۴؍کروڑ)کروڑ روپے میں فروخت ہوا۔ یہ لندن میں امسال کسی مکان کی خریداری کا سب سے بڑاسودا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’ایبر کونوے ‘ لندن کے مشہور ہائیڈ پارک کے قریب واقع ہے۔ ڈومینیکا کلجک، آنجہانی پولش بزنس مین جان کلجک کی بیٹی، ان کی جانب سے یہ بنگلہ ادار پونا والا کو فروخت کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ پراپرٹی سیرم انسٹی ٹیوٹ کی برطانوی ذیلی کمپنی سیرم لائف سائنس اسی دام پر خریدے گی جس قیمت پر یہ بنگلہ خریدا گیا ہے۔ یہ لندن میں اب تک کی دوسری سب سے بڑی ہاؤس ڈیل ہے۔ لندن میں گھر کا سب سے مہنگا سودا ’2-8A‘روٹ لینڈ گیٹ کو مانا جاتا ہے جو جنوری ۲۰۲۰ء میں ۲۱۰؍ ملین پاؤنڈ (تقریباً ۲۲۰۰؍ کروڑ روپے) میں کیا گیا تھا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پونا والا نے۲۰۲۱ء میں لندن کے مے فیئر میں ۲۵؍ہزار مربع فٹ کا ایک دیگر بنگلہ کرائے پر لیا تھا۔ جو ایبرکانوے ہاؤس کے قریب واقع تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پونا والا سے پہلے بھی کئی ہندوستانی تاجروں نے لندن میں گھر خریدے تھے۔ فائنانشیل ٹائمز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پونا والا کا لندن شفٹ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بنگلہ ادارپونا والا یا کمپنی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار کی لندن آمد کے موقع پر قیام گاہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ادار پونا والا۲۰۱۱ء میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او بنے۔ کووڈ وباء  کے دوران ’ایسٹرازینکا‘ اور ’آکسفورڈ  یونیورسٹی‘ کے ساتھ’سیرم‘ نے کووی شیلڈ ویکسین بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK