’’دھاراوی بچائیں گے، زندگی سنواریں گے‘‘ کےنعرہ کے ساتھ انتخابی میدان میں اُترنے والی کانگریس کی امیدوار جیوتی گائیکواڑ کی انتخابی مہم میں سنیچر کو شیوسینا(اُدھو) کے جواں سال لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ آدتیہ ٹھاکرے نے شرکت کی۔
EPAPER
Updated: November 17, 2024, 11:29 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
’’دھاراوی بچائیں گے، زندگی سنواریں گے‘‘ کےنعرہ کے ساتھ انتخابی میدان میں اُترنے والی کانگریس کی امیدوار جیوتی گائیکواڑ کی انتخابی مہم میں سنیچر کو شیوسینا(اُدھو) کے جواں سال لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ آدتیہ ٹھاکرے نے شرکت کی۔
’’دھاراوی بچائیں گے، زندگی سنواریں گے‘‘ کےنعرہ کے ساتھ انتخابی میدان میں اُترنے والی کانگریس کی امیدوار جیوتی گائیکواڑ کی انتخابی مہم میں سنیچر کو شیوسینا(اُدھو) کے جواں سال لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ آدتیہ ٹھاکرے نے شرکت کی۔ عوام کے زبردست جوش وخروش کے بیچ آدتیہ ٹھاکرے نے دھاراوی کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ اگر ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی اقتدار میں آئی تو اڈانی کو دیاگیا دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ واپس لے لیا جائےگا۔ واضح رہے کہ جیوتی گائیکواڑ جو کانگریس کے ٹکٹ پر دھاراوی سے الیکشن لڑ رہی ہیں، نے دھاراوی کی باز آباد کاری کیلئے اڈانی کے ماڈل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ’’تباہی کا ماڈل‘‘ قراردیاہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ باز آباد کاری کے نام پر عوام کو برباد نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کے برسراقتدار آنے کے بعد باز آباد کاری کاایک ایسا ماڈل تیار کیا جائےگا جو عوام کی امیدوں پر کھرا اترے اوران کی کی ضرورتوں کو پورا کرے۔ دھاراوی میں موجود چھوٹی چھوٹی صنعتوں کے حوالے سے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کے منصوبے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دھاراوی کی چھوٹی چھوٹی صنعتیں یہیں موجود رہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے جو پروجیکٹ تیار کیا ہے اس میں دھاراوی کے صنعتی پروجیکٹس کے تعلق سے خاموشی ہے۔