سلمان خان اور رشمیکا منداناکی فلم ’سکندر‘ عیدکےموقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 29, 2025, 11:27 AM IST | Mumbai
سلمان خان اور رشمیکا منداناکی فلم ’سکندر‘ عیدکےموقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔
سلمان خان اور رشمیکا منداناکی فلم ’سکندر‘ عیدکےموقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔عیدکے موقع پر سلمان کی فلم ہمیشہ بلاک بسٹر رہی ہے۔ اس بار بھی ایسے ہی اشارےمل رہےہیں۔فلم کی ایڈوانس بکنگ منگل کو شروع ہوئی اور۳؍ دنوں میں۱۳؍ہزارشوکیلئے۱ء۴۷؍لاکھ سے زیادہ ٹکٹ پہلے سے فروخت ہو چکے ہیں۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہےکہ اتوارکےمقابلے پیر اور منگل کے لیے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں دوسرے اور تیسرے دن کے کئی سنگل اسکرین شو پہلے ہی ہاؤس فل ہو چکےہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سالگرہ پر خراج عقیدت: کرکٹر پالی امریگر نے کئی منفرد ریکارڈ قائم کئے ہیں
اے آر مروگادوس کی ہدایت کاری میں بننےوالی ایکشن ڈرامہ ’سکندر‘ اتوارکو ریلیز ہو رہی ہے۔یہ چھٹی کا دن ہے۔ لیکن عید۳۱؍مارچ کو ہے، اس کابراہ راست اثر فلم پر بھی نظر آرہا ہے۔رمضان المبارک کے دوران روزہ دارسنیما ہال سے دور ہیں۔ اس لیے اتوار کو سلمان کے مداحوں کا بڑا حصہ چاہ کر بھی سینما گھروںتک نہیں پہنچ سکتا۔ لہٰذا، پیر اور منگل کے شو، خاص طور پر سنگل اسکرین تھیٹروں میں، پہلے ہی ہاؤس فل ہوچکےہیں۔افتتاحی دن کی ایڈوانس بکنگ کی بات کریںتو’سکندر‘ نے’کسی کا بھائی کسی کی جان‘کو پیچھےچھوڑ دیا ہے۔