Inquilab Logo Happiest Places to Work

ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت دھاراوی میں گھر دینے کیلئے حلف نامہ لیا جارہا ہے

Updated: April 10, 2025, 10:03 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

’اڈانی ہٹاؤدھاراوی بچاؤ آندولن‘ کے ذمہ داران نےاسے مکینو ں کوبے گھر کرنے کا نیا حربہ قرار دیا ۔ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔ کنچی کروے سماج نے ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی مخالفت کی

A photo of the affidavit being taken from Dharavi residents.
دھاراوی کے مکینوں سےلئے جارہے حلف نامے کا عکس۔

یہاں گھر دینے کیلئے مکینو ںسے اب حلف نامہ لیا جارہا ہے۔ ’اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ‘ آندولن کے ذمہ داران نےاسے مکینو ں کوبے گھر کرنے کا نیا حربہ قرار دیا اور ہوشیار رہنے کا مشورہ دیاکہ اڈانی گروپ اوردلالوں سے دھاراوی واسی آگاہ رہیں۔ اسی طرح کمہار واڑہ والوں نے بھی اپنے کاغذات نہیں دیئے ہیں مگر یہ افواہ پھیلاکر گمراہ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی منتقلی کے تئیں رضامندی ظاہر کی ہے۔ شیئر مارکیٹ میں ہاہاکار مچنے سے بھی اڈانی کا بڑا نقصان ہوا ہے اس لئے دھاراوی واسی اِن حالات کو سمجھیںاور نگاہ رکھیں کیونکہ ان کوبے گھر کرنے اور دھاراوی سے باہر بھیجنے کیلئے طرح طرح کے حربے آزمائے جارہے ہیں۔ 
حلف نامے میںسب سے اہم نکتہ کیا ہے؟
 آندولن سے جڑے کامریڈ نصیرالحق نے کہاکہ’’ نیا جال لائے پرانے شکاری،کے مصداق اب حلف نامہ کے نام پردھاراوی واسیو ں کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘‘ حلف نامے کی کاپی فراہم کراتے ہوئے ا س کی وجہ انہوں نےیہ بتائی کہ حلف نامے میںگھر دینے سے متعلق دیگر باتیں مناسب ہیں لیکن اس میںایک شِق یہ شامل کی گئی ہے کہ اگر’آپ (اپاتر) غیرقانونی قرار دیئے گئے تو آپ دھاراوی سے باہر جانے کیلئے تیار ہیں‘ یہی وہ شِق ہے جس کے ذریعے دھاراوی واسیوں کوپھنسایا جارہا ہے اور ان کو آسانی سے دھاراوی سے باہر بھیج دیا جائے گا۔ ا س لئے تمام دھاراوی واسیوں کوہوشیار رہنے اور حلف نامہ پر دستخط کرنے سے قبل ۱۰؍ مرتبہ سوچ سمجھ کرقدم اٹھانا ہوگا ورنہ مستقبل میں بڑا نقصان ہوگا۔‘‘ 
 عام آد می پارٹی کےرکن اور دھاراوی بچاؤ آندولن سے وابستہ پال رافیل نےبھی دھاراوی واسیوں کو متنبہ کیا کہ وہ ہوشیار رہیں، انہیںبے گھرکرنے کانیا منصوبہ بناکر حلف نامہ لیا جارہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ’’ کمہار واڑہ والوں نے اپنے کاغذات نہیں دیئے ہیں اور نہ ہی وہ دھاراوی سے باہر جانے کو تیار ہیں مگریہ افواہ پھیلاکر گمراہ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی منتقلی کے تئیں رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس لئے دھاراوی واسی یہ سمجھ لیں کہ اس وقت دلال سرگرم ہیں اور وہ ایک جانب جہاں اڈانی گروپ سے پیسے کمارہے ہیں وہیں حلف نامہ کے ذریعے بھی لوگوں سے ۵۰۰؍ روپے لے رہے ہیں، اس طرح وہ اپنی جیب توبھررہے ہیںمگر دھاراوی واسیوں کادوہرا نقصان کررہے ہیں۔‘‘ 
 شیوسینا کے سابق رکن اسمبلی بابو راؤ مانے نے کہاکہ’’ اڈانی کے ہزاروں کروڑ روپے شیئرمارکیٹ میں بحران کے سبب ڈوب گئے۔اسی طرح وہ ہرحربہ آزماکر دھاراوی کی باز آبادکاری کیلئے کوشاں ہیں مگر ہم سب اس کی مسلسل مخالفت کررہے ہیں۔ ہم اپنا فرض سمجھتے ہوئے دھاراوی واسیوں کے مفاد میں انہیں بیدار اور آگاہ کرتے ہیں، حلف نامے کے تعلق سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے کہ حلف نامے کی آڑمیں وہ اس اہم نکتے کو سمجھیں جس سے ان کو بآسانی ’اپاتر‘ قرار دے کر دھاراوی سے باہر بھیجا جاسکے گا۔‘‘ 
کُنچی کروے سماج نے سخت اعتراضات کے ساتھ لیٹر دیا
 دھاراوی میںکُنچی کروے سماج کی تنظیم کُنچی کروے سماج سیوا سنگھ کی جانب سے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تعلق سے کئی سخت اعتراضات کرتے ہوئے ری ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کولیٹر دیا گیاہے ۔اس میں سب سے زیاد ہ  اس بات پرزور دیا گیا ہےکہ ہم کسی بھی قیمت پردھاراو ی سے باہر نہیں جائیںگے۔ دوسرے یہ کہ صاف صاف بتایا جائے کہ ری ڈیولپمنٹ کا طریقہ کیا ہوگا، مکان دینے کی کیا صورت ہوگی، کوئی بھی چیز چھپائی نہ جائے اورنہ ہی ہمیں اندھیرے میںرکھا جائے ورنہ مزیدشدت سے مخالفت کی جائے گی۔ ‘‘لیٹر دینے والوں میں کُنچی کروے سماج کے سیکریٹری چندن کُنچی کروے ، نائب صدرششی کُنچی کروے اوردیگر عہدیداران شامل ہیں۔ اس سماج  ہی کے  زیادہ تر صفائی ملازمین ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK