سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 10:53 AM IST | Islamabad
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ مجھے اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ حالیہ واقعات سے بے خبر تھے۔
یہ بھی پڑھئے: وگامون: کیرالہ کا دلکش ہل اسٹیشن قدرتی نظاروں اورپرسکون ماحول کیلئے مشہور
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے عمران خان کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ اس لیے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری اجازت بغیر اس اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے، یعنی وہ میری اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی ۲۰۲۱ء تک کم ہو گئی تھی اور۲۰۲۲ء میں پھر بڑھنا شروع ہوئی ۔جب کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔علیمہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ مینوئل کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کو آدھا گھنٹہ فیملی اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہئے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات بنتی ہے لیکن صرف۳۰؍ منٹ کی ملاقات کرائی جاتی ہے تاہم ہم نے احتجاجاً آج ۴۵؍ منٹ تک ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کروائی گئی اور نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، حالانکہ عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سےعمران کے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جائے۔