• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

افریقہ: گنی میں فٹ بال میچ کے دوران ریفری کے فیصلے کے بعد تشدد، ۱۰۰؍ ہلاک

Updated: December 02, 2024, 7:07 PM IST | Inquilab News Network | Conakry

افریقی ملک گنی میں فٹ بال ٹورنا منٹ کے ایک میچ کے دوران ریفری کے ایک فیصلے سے شروع ہوا اختلاف پر تشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا، اس تصادم میں تقریباً ۱۰۰؍ افراد ہلاک ہو گئے۔

A scene of violence at a Guinean football match. Photo: X
گنی فٹبال میچ کے دوران ہوئے تشدد کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

گنی کی مقامی میڈیا کے مطابق، اتوار کو فٹ بال میچ کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں تقریباً ۱۰۰؍افراد ہلاک ہو گئے۔یہ تشدد مغربی افریقی ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہرزیریکور میں لابے اور زیریکور فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران شروع ہوا۔اگرچہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن مقامی اسپتال کے ذرائع نے درجنوں ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ جائے وقوع پر موجود ایک ڈاکٹرکے مطابق مرنے والوں کی تعداد تقریباً ۱۰۰؍و سکتی ہے۔گنی کے وزیر اعظم باہ اوری نے ایکس پر ایک بیان میں تشدد کی مذمت کی۔انہوں نے کہا،کہ’’ حکومت ان واقعات پرافسوس کا اظہار کرتی ہے جنہوں نے آج دوپہر لیب اور نزریکور کی ٹیموں کے درمیان نزریکور میں فٹ بال میچ کو نقصان پہنچایا۔حکومت صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پرسکون رہنے کی اپیل کرتی ہے تاکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں رکاوٹ نہ ہو۔‘‘

رپورٹ کے مطابق، ریفری کے فیصلوں میں دو لیب کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈز ملنے کے بعد ایک ہی ٹیم کے خلاف جرمانے کے بعد تشدد شروع ہوا۔یہ میچ ۲۰۲۱ءمیں اقتدار سنبھالنے والے گنی کے فوجی لیڈرکرنل ماماڈی ڈومبویا کے اعزاز میں منعقد کیے گئے ٹورنامنٹ کا حصہ تھا۔ واضح رہے کہ زیریکور جس کی آبادی تقریباً ۲؍ لاکھہے، دارالحکومت کوناکری سے ۵۷۰کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK