حمیدہ بانو (۶۷) اپنے بچوں کا مستقبل تابناک بنانے کے ارادہ سے کرلا قریش نگر (پہاڑی )سے دبئی کیلئے نکلی تھیں مگر ایجنٹ کی دھوکہ دہی کے سبب پاکستان پہنچ گئیں۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 11:37 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
حمیدہ بانو (۶۷) اپنے بچوں کا مستقبل تابناک بنانے کے ارادہ سے کرلا قریش نگر (پہاڑی )سے دبئی کیلئے نکلی تھیں مگر ایجنٹ کی دھوکہ دہی کے سبب پاکستان پہنچ گئیں۔
حمیدہ بانو (۶۷) اپنے بچوں کا مستقبل تابناک بنانے کے ارادہ سے کرلا قریش نگر (پہاڑی )سے دبئی کیلئے نکلی تھیں مگر ایجنٹ کی دھوکہ دہی کے سبب پاکستان پہنچ گئیں۔ ۲۲؍سا ل کے بعدبمشکل وہ اپنے گھر لوٹی ہیں ۔ یہاں اہل خانہ نے جذباتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔ حمیدہ بانو گولڈن ٹیمپل سے منگل کی شب ممبئی آئی ہیں۔ اس وقت ان کے ہمراہ ان کے بھائی، بہن، بیٹی، بھانجہ اورنواسا تھے۔ یہ لوگ واگھہ بارڈر پر ان کے استقبال کیلئے پہلے ہی سے موجود تھے۔ گھر آنے کی خوشی میں ان کی چھوٹی بہن شاہدہ کے بیٹے بلال نے اپنا گھر سجایا، ویکلم خالہ لکھاگیا، کیک کاٹا گیا، پھر اسی طرح حمیدہ بانو کی بیٹی یاسمین کے یہاں بھی ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اہل خانہ کویہ یقین نہیں ہورہا تھا کہ ۲۲؍ برس قبل ان سے جدا ہو جانے والی حمیدہ بانو ان کے درمیان ہیں۔
وہ ۲۰۰۲ء میں کرلا سے گئی تھیں۔ ۲۰۱۰ء میں ان کا پاکستان میں نکاح ثانی ہوا، ۲۰۲۲ء میں ولی اللہ (معروف) پاکستانی امام اور یوٹیوبر کے ویڈیو کی مدد اور اسکے ویڈیو کال کے ذریعے عین اس دن اُن کی شناخت ہوئی جب ان کی نواسی کی منگی ہورہی تھی۔ اس کے بعد ۲؍ سال کی مسلسل کوشش کے نتیجے میں اب ان کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔ انڈین ایمبیسی نے دستاویزات کی چھان بین کی اور ۱۶؍ دسمبر کو کراچی کے منگو پیر علاقے سے ان کے اور ولی اللہ (معروف) کے لئے لاہور تک ہوائی جہاز کے ٹکٹ دیئے اور انہیں پروٹوکول کے تحت حفاظتی پہرہ میں ایئرپورٹ لایا گیا، اس کے بعد گولڈن ٹیمپل میل سے وہ ممبئی پہنچیں۔ اپنوں میں پہنچ کر حمیدہ بانو نے بے پناہ خوشی کااظہار کیا ہے