• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میگی کے بعد نیسلے کا پوہا اور اپما بھی بازار میں

Updated: December 31, 2019, 5:52 PM IST | Agency | New Delhi

سوئس فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی نیسلے کی ہندوستانی یونٹ نے اپنے فلیگ شپ برانڈ میگی کے تحت ریڈی ٹو ایٹ پوہا اور اپما بھی متعارف کروایا ہے۔ اس قدم سے کمپنی کو تیار کھانوں کے مارکیٹ میں اپنی حصے داری بڑھانے کا موقع ملے گا۔

نوڈلز کے بعد اب اپما اور پوہا
نوڈلز کے بعد اب اپما اور پوہا

  نئی دہلی : سوئس  فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی نیسلے کی ہندوستانی یونٹ نے اپنے فلیگ شپ برانڈ میگی کے تحت  ریڈی ٹو ایٹ  پوہا اور اپما بھی متعارف کروایا ہے۔  اس قدم سے کمپنی کو تیار کھانوں کے مارکیٹ میں  اپنی حصے داری بڑھانے کا موقع ملے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  نیسلے نے اس ماہ کی شروعات  میں ہی ریڈی ٹو ایٹ ( پکا پکایا) پوہا اور اپما لانچ کیا ہے۔  ان کی شروعاتی قیمت  ۲۰؍  روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۶ء سے اب تک نیسلے ہندوستانی بازار میں  ۶۱؍ مختلف اشیا لانچ کر چکا ہے۔ نیسلے کے فوڈ اینڈ کنفیشنری ڈائریکٹر نکھل چند کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں ماڈرن لائف اسٹائل (جدید طرز زندگی) میں کافی تبدیلی  آئی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہندوستان میں ریڈی ٹو ایٹ سلسلے میں  میگی کی توسیع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔  اسی کے تحت ہم نے   میگی گھی تڑکا  اپما ایکسپریس اور میگی مسالا اونین پوہا ایکسپر یس لانچ کیا ہے  جو ہمارے گاہکوں کو سہولت اور ذائقہ دونوں فراہم کرے گا۔ 


  چند نے بتایا کہ  ان مصنوعات کی لانچنگ مرحلے وار ہوگی۔  پہلے مرحلے میں پوہا اور اپما  دہلی، گروگرام، ممبئی، پونے، اندور، احمد آباد، سورت ، بڑودہ، چنئی، بنگلور،  اور حیدر آباد  میں لانچ کیا جائے گا۔  یہ دونوں پروڈکٹ نیسلے کے مشہور  برانڈ میگی  کے بینر تلے ہی  بیچے جائیں گے۔  واضح رہے کہ  میگی سب سے زیادہ بچوں میں مشہور ہے اور اسے بچوں ہی کی غذا سمجھا جاتا ہے لیکن  اپما اور پوہا یہ دونوں    پکوان عام طور  دفتروں  میں کام کرنے والے  استعمال کرتے ہیں کیونکہ سوکھا ہونے کی وجہ سے انہیں ڈبے میں بند کرکے لانا لے جانا آسان ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK