ٹاٹا موٹرز نے مالی سال۲۵-۲۰۲۴ءکی تیسری سہ ماہی میں ۵؍ ہز ار۴۵۱؍کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، یہ سالانہ بنیادوں پر۲۲؍ فیصد کمی ہے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 10:31 AM IST | New Delhi
ٹاٹا موٹرز نے مالی سال۲۵-۲۰۲۴ءکی تیسری سہ ماہی میں ۵؍ ہز ار۴۵۱؍کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، یہ سالانہ بنیادوں پر۲۲؍ فیصد کمی ہے۔
ماروتی سوزوکی کے بعد ٹاٹا موٹرز نے پیرکو اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل ۲۰۲۵ء سے ہوگا۔ کمپنی نے ایکسچینج فائلنگ میں یہ معلومات دی ہے۔ ٹاٹا موٹرز نے کہا کہ یہ فیصلہ ان پٹ کاسٹ میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق تمام کمرشیل گاڑیوں کی رینج پر ہوگا اور یہ اضافہ مختلف ماڈلز اور ویریئنٹس کے مطابق مختلف ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک:ہندوستانی کرکٹ کا ’گلیمر بوائے‘ عباس علی بیگ
اس سے قبل ماروتی سوزوکی نے بھی اپریل ۲۰۲۵ء سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے اپریل۲۰۲۵ء سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں۴؍ فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافہ کمپنی کے تمام ماڈلز پر مختلف ہوگا۔ ماروتی نے یہ فیصلہ خام مال اور آپریشنل کاسٹ میں اضافے کی وجہ سے کیا ہے۔ٹاٹا موٹرز کے حصص پیر کو۰ء۷۰؍فیصد اضافے کے ساتھ۶۶۰ء۱۰؍روپے پر بند ہوئے۔ کمپنی کا اسٹاک ایک ماہ میں ۳ء۲۷؍ فیصد اور۶؍ ماہ میں۳۱؍ فیصد گر گیا ہے۔ ایک سال میں کمپنی کے شیئر میں۳۲؍ فیصد کمی آئی ہے۔ ٹاٹا موٹرز کی مارکیٹ کیپ۲ء۴۳؍لاکھ کروڑ روپے ہے۔ٹاٹا موٹرس کی گھریلو اور بین الاقوامی فروخت فروری میں سالانہ بنیاد پر۸؍ فیصدکم ہو کر۷۹؍ ہزار ۳۴۴؍رہ گئی۔ کمپنی نے گزشتہ سال اسی مہینے میں۸۶؍ ہزار ۴۰۶؍ گاڑیاں فروخت کی تھیں۔ فروری میں کل گھریلو فروخت۹؍فیصد کم ہو کر ۷۷؍ ہزار ۲۳۲؍ یونٹس رہ گئی۔ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں یہ تعداد۸۴؍ ہزار ۸۳۴؍ یونٹس تھی۔ٹاٹا موٹرز نے مالی سال۲۵-۲۰۲۴ءکی تیسری سہ ماہی میں ۵؍ ہز ار۴۵۱؍کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ یہ سالانہ بنیادوں پر۲۲؍ فیصد کمی ہے۔ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں کمپنی کا منافع۷؍ ہزار۲۵؍ کروڑ روپے تھا۔ اکتوبر - دسمبر سہ ماہی میں ٹاٹا موٹرز کی کل آمدنی سالانہ بنیاد پر۳؍ فیصد بڑھ کر۱۱ء۵۴؍ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ مالی سال۲۴-۲۰۲۳ء کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی کل آمدنی۱۱ء۲۱؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔