• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہار کے بعد نوین پٹنائک نےبی جےپی کی حمایت سے توبہ کرلی

Updated: June 25, 2024, 9:52 AM IST | Agency | New Delhi

راجیہ سبھا میں پارٹی کے اراکین مضبوط اپوزیشن کا رول ادا کریںگے، ملک اور ادیشہ کے عوام کے حقوق کیلئے لڑنے کا عزم۔

Naveen Patnaik held a meeting with his fellow MPs on Monday. Photo: INN
نوین پٹنائک نے پیر کو اپنےا راکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ کی۔ تصویر : آئی این این

ادیشہ میں بی جے پی کے ہاتھوں شرمناک ہار اور لوک سبھا کیلئے ایک بھی ایم پی منتخب نہ ہوپانے کے بعد بیجو جنتادل نے بی جےپی کی حمایت سے توبہ کرلی ہے۔  بی جے ڈی  پیر کو  فیصلہ کیا  کہ اب وہ مودی حکومت یعنی بی جے پی کی حمایت قطعی نہیں کرے گی۔ ایک طرح سے   مودی حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ  کرتے ہوئے  بی جے ڈی چیف نوین پٹنایک نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ وہ ایوان میں مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھائیں۔
 قابل ذکر ہے کہ پیر کولوک سبھا کی کارروائی شروع ہو گئی اور۲۷؍ جون سے راجیہ سبھا کی کارروائی بھی شروع ہو جائے گی۔ اس سے قبل سبھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں اپنی اپنی بات رکھنے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ اسی ضمن میں بی جے ڈی سربراہ نوین پٹنایک نے اپنی پارٹی کےراجیہ سبھا  کے ۹؍اراکین کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ایوان کی کارروائی کے دوران مضبوط اپوزیشن کی شکل میں اپنا کردار نبھانے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK