• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کے بعد سونے کی قیمت میں ۴؍ ہزار روپے کی گراوٹ

Updated: July 24, 2024, 11:16 PM IST | New Delhi

چاندی کی قیمت میں بھی ۳۶؍ سو روپے کی کمی درج کی گئی لیکن مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وقتی گراوٹ ہے ، اگلے کچھ ہفتوں میں دام پھر بڑھیںگے

The reduction in customs duty has had an impact on the price of gold
کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کا سونے کی قیمت پر اثر پڑا ہے

بجٹ میں سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کا اعلان کرنے کے بعد سونے کی قیمت میں ۴؍ ہزار روپے اور چاندی کی قیمت میں ۳۶۰۰؍ روپےکی گراوٹ درج کی گئی ہے۔مرکزی حکومت نے بجٹ میں سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی ۱۵؍فیصد سے کم کر کے ۶؍ فیصد کر نے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے لازمی طور پر قیمتوں میں کمی آنی تھی لیکن وہ ۴؍ ہزار روپے تک ہو گی اس کا اندازہ شاید جوہریوںکو بھی نہیں ہو گا۔  بجٹ کے اگلے دن یعنی ۲۴؍ جولائی کو سونے کی قیمت ۶۹؍ ہزار ۱۵۱؍ روپے فی تولہ پر ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ۴؍ ہزار روپے اور بدھ کو ۴؍ سو روپے سے زائد کی گراوٹ آئی ہے۔ اسی طرح ۲۳؍ جولائی کو چاندی کی قیمت میں بھی ۳۶؍سو روپے کی گراوٹ آئی تھی  جبکہ بدھ کو مزید ۵۷؍ روپے کی گراوٹ آئی  اور اب چاندی کی قیمت ۸۴؍ ہزار ۸۶۲؍ روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے ۔ 
 اس بارے میں مارکیٹ کے ماہرین میں سے ایک اجے کیڈیا  نے کہا کہ بجٹ میں جو اعلان کیا گیا ہے  اس کی وجہ سے قیمت  بلاشبہ کم ہو گئی لیکن کسٹم  ڈیوٹی کو ’ایڈجسٹ ‘ کرنے کے بعد  اگلے کچھ ہفتوں میں سونے کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سونے اور چاندی میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے لیکن اسے ڈیوٹی ایڈجسٹمنٹ ہی کہا جا سکتا ہے۔ کچھ دن  یہ گراوٹ دیکھی جائے گی لیکن اس کے بعد سونا  اور چاندی دونوں سنبھالا لیں گے ۔کیڈیا کے مطابق امریکی انتخابات اور عالمی کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK