• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لندن میں ہنگامہ کے بعد خالصتان تحریک کے حامیوں کا سان فرانسسکو کے ہندوستانی قونصل خانے پر حملہ

Updated: March 21, 2023, 11:28 AM IST | San Francisco|london

لندن میںہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑپھوڑ کرنے پر ایک شخص گرفتار ، صادق خان کی جانب سے مذمت

In the first photo, the tricolor is visible on the High Commission, while in the second photo, an attempt to remove it. (PTI)
پہلی تصویر میں  ہائی کمیشن پر ترنگا نظر آرہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں اسے اتار نے کی کوشش۔ ( پی ٹی آئی)

: لندن میں توڑ پھوڑ  اور ہنگامہ کے  بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ہندوستانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا ۔ خبر لکھے جانے تک اس سلسلے میںکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ 
   یاد رہے کہ خالصتانی تحریک کے حامی پنجاب میں امرت پال سنگھ کیخلاف سختی  کا مظاہرہ کرنے سے مشتعل ہوگئے ہیں اور جا بجا  اس طر ح کے اشتعا ل انگیز اقدام کررہےہیں۔  
  قبل ازیں   لندن میںہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑپھوڑ کرنے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا  ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تشددپر آمادہ بھیڑکو ’خالصتان ‘ کے پیلے بینر لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایک شخص عمارت کی پہلی منزل کی بالکنی سے ہندوستانی ترنگا اتارتا نظر آرہا ہے ۔ کچھ خالصتانی حامیوں کے ذریعے کئے گئے حملے میں سیکوریٹی گارڈ زخمی ہو گئے۔معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ حفاظتی دستے کے افسران کو بین الاقوامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر ایک بج کر ۵۰؍ منٹ  پر ہندوستانی ہائی کمیشن میں حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔  ان کے آنے سے پہلے زیادہ تر مشتعل فرار ہو گئے تھے۔دستےکے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں کھڑکیوں کے کانچ ٹوٹ گئے اور دفاعی اہلکاروں کے ۲؍ افرادوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں  جنہیں اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں پڑی۔
  اس واقعہ پر رد عمل کا ظاہرکرتے ہوئے لندن کے میئر صادق خان نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں ہو نے والے تشدد اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔ اس طرح کے رویہ کیلئے ہمارے شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے جانچ شروع کر دی ہے۔  
  ادھر ہندوستان میں برٹش ہائی کمشنرالیکس الیس نے اس واقعہ کو ’شرمناک‘اور’ پوری طرح ناقابل قبول ‘بتایا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK