ایک وزیر کے اکسانے پربی جے پی کارکنوں نے حملہ کیا، ضمنی الیکشن میں جیتنے والے کانگریس لیڈرکا الزام، کہا:امن قائم رکھنے کیلئے تعینات پولیس اہلکار کا ردعمل دیکھ کر حیران ہوں،وہ اس دوران خاموش رہے
EPAPER
Updated: June 27, 2022, 12:28 PM IST | Agency | Agartala
ایک وزیر کے اکسانے پربی جے پی کارکنوں نے حملہ کیا، ضمنی الیکشن میں جیتنے والے کانگریس لیڈرکا الزام، کہا:امن قائم رکھنے کیلئے تعینات پولیس اہلکار کا ردعمل دیکھ کر حیران ہوں،وہ اس دوران خاموش رہے
تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے کارکنوں نےاتوار کو شہر میں سخت حفاظتی مقام پر واقع کانگریس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس واقعہ میں ریاستی کانگریس صدر برجیت سنہا شدید زخمی ہوئے ہیں۔اس تشدد کے دوران شرپسندوں نے کانگریس بھون میں گھس کر کانگریس کے حامی رونی میاں کو چاقو گھونپ دیا اور کئی لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور پولیس کی موجودگی میں کچھ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔پولیس نے بدمعاشوں میں سے کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا۔ کانگریس لیڈر سدیپ رائے برمن جنہوں نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، نے الزام لگایاکہ ’’ایک وزیر کے اکسانے پر بی جے پی کے نوجوان کیڈروں نے کانگریس بھون پر اچانک حملہ کیا جب ہم سب لنچ کا انتظار کر رہے تھے۔ میں امن برقرار رکھنے کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کا ردعمل دیکھ کر حیران ہوں، وہ اس پورے عرصے میں خاموش رہے۔ انہوں نےکہا کہ اگر بی جے پی نے جیت کے ایک گھنٹہ کے اندر اپوزیشن کے پارٹی دفتر پر حملہ کیا اور پولیس کی موجودگی میں دن دہاڑے ان کے دفتر کے اندر پارٹی سربراہ کو مارنے کی کوشش کی تو یہ واضح طور پر ان کے غصے کا اشارہ ہے۔ یہ کہ بی جے پی اب مجرموں اور سماج دشمن عناصر کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھےنہیں لگتا کہ اس واقعہ میں وزیراعلی کی کوئی حمایت ہے۔اس دوران پولیس نے کہا کہ کانگریس کارکنوں کا بی جے پی کونسلر شلپی سین کے ساتھ معمولی جھگڑاہوا۔جب وہ آئی جی ایم اسپتال کے قریب کاؤنٹنگ ہال سے واپس آرہی تھیں۔ اس کے بعد بی جے پی کارکنوں نے کانگریس بھون پر حملہ کیا۔حملے کے فوراً بعد وزیر تعلیم رتن لال ناتھ اور وزیر اطلاعات سشانت چودھری پولیس اسٹیشن پہنچے اور تشدد کو انجام دینےوالے کانگریس کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔وزیراعلی نےتاہم تمام سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی کے حامیوں سے ریاست میں امن برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نےپولیس کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔