اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن کے ذمہ دارانکے ہمراہ رکن پارلیمنٹ انیل دیسائی کی میٹنگ میں آندولن تیز کرنے، گلی محلوں اور نکڑوں پر میٹنگیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
EPAPER
Updated: January 19, 2025, 10:43 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Dharavi
اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن کے ذمہ دارانکے ہمراہ رکن پارلیمنٹ انیل دیسائی کی میٹنگ میں آندولن تیز کرنے، گلی محلوں اور نکڑوں پر میٹنگیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن کے ذمہ دارانکے ہمراہ رکن پارلیمنٹ انیل دیسائی کی میٹنگ میں آندولن تیز کرنے، گلی محلوں اور نکڑوں پر میٹنگیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ این سی پی (شردپوار) کےدفتر میں گزشتہ روز ہونےوالی میٹنگ میں حالات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مزیدبہتر انداز میں کام کرنے کی غرض سےآج اتوار کی دوپہر کو ڈیڑھ بجے راجے شیواجی ودیالیہ پی ایم جی کالونی (دھاراوی ) میں پھر میٹنگ بلائی گئی ہے تاکہ احتجاج کہا ں سے شروع کیا جائے؟اسے حتمی شکل دی جاسکے۔ اس کے بعد دھمکی دینے اور زبردستی سروے کرنے کے خلاف راستہ جام کرنے کی تیاری کی جائے گی، اس لئے کہ کوئی بھی کام لوگوں کو اعتماد میں لے کر کیا جاسکتا ہے انہیں ڈرا دھمکاکر اور گالیاں دے کر ہرگز نہیں۔
رکن پارلیمنٹ انیل دیسائی نےحاضرین سےکہاکہ ’’ انہیں گھبرانے یاپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جن خطوط پر پہلے کام شروع کیا گیا تھااسی پر آندولن کومزیدتیز کیاجائے گا۔ ہم سب کا مقصد اورمطالبہ بالکل واضح ہے۔ اول یہ کہ بازآبادکاری کےتئیں تمام چیزیں، پلان اوربلیو پرنٹ واضح کیاجائے، دوسرے ہردھاراوی واسی کو اس کاحق دیاجائے اورکسی بھی دھاراوی واسی کو دھاراوی سے باہر نہ بھیجا جائے، اس کےعلاوہ کوئی اورشرط ہمیں منظور نہیں ہے۔ ان ہی تینوں مطالبات کوبنیاد بناکرآگے بڑھنا ہے اورمتحدہوکر لڑنا ہے۔ اس کے علا وہ جو افسران یا سروے کرنے والے زورزبردستی کررہے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کرنے اور انہیں اس سے بازرکھنے کیلئے بھی پوری شدت سےآوازبلند کی جائے گی۔ ‘‘