Inquilab Logo

گرامین فاؤنڈیشن اور او این ڈی سی نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

Updated: July 05, 2024, 12:29 PM IST | Agency | New Delhi

دونوں اداروں نے مختلف کاروباری اداروں کے ساتھ سماجی- اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کیلئےہاتھ ملایا ہے۔

After the deal, ONDC posted this photo on X. Photo: INN
معاہدے کے بعد او این ڈی سی نے یہ تصویر ایکس پر پوسٹ کی ہے۔ تصویر : آئی این این

غریبوں، خاص طور پر خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم گرامین فاؤنڈیشن فار سوشل امپیکٹ اور ای کامرس پہل اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) نے مختلف کاروباری اداروں کے ساتھ سماجی - اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کیلئےہاتھ ملایا ہے۔ 
 گرامین فاؤنڈیشن فار سوشل امپیکٹ کی قائم مقام سی ای او بھارتی جوشی نے کہا، ‘‘عالمی سطح پر، گرامین کا مقصد غربت کے وجود کو ختم کرنا ہے۔ ہم صنف کے ساتھ رہنمائی کرتے ہیں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے تبدیلی لاتے ہیں۔ ہم غریبوں خصوصاً خواتین کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، تاکہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کو بہتر زندگی دے سکیں۔ ہم معلومات اور مارکیٹ تک رسائی میں موجود کمی کو دور کرنے اور ہر مقام پر ڈیجیٹل حدود کو ختم کرنے کے لئے اواین ڈی سی نیٹ ورک کو ایک قدرتی اتحادی کے طورپر دیکھتے ہیں۔ ‘‘
 شریش جوشی، چیف بزنس آفیسر، اواین ڈی سی نے کہا، ’’اواین ڈی سی نیٹ ورک ایک جامع ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے جہاں تمام سائز اور پس منظر کے کاروباروں کو یکساں موقع دیا جائے گا۔ رکاوٹوں کو توڑ کر، ہم ڈیجیٹل اکانومی کو بہتر بنانے کیلئے نینو انٹرپرائزز سے لے کر خواتین کاروباریوں تک، متنوع تنظیموں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ گرامین فاؤنڈیشن فار سوشل امپیکٹ کے ساتھ مل کر، ہم ڈیجیٹل معیشت کو پھیلانے اور اس کی تبدیلی کی طاقت کو اپنے معاشرے کے ہر کونے تک پہنچانے کے منتظر ہیں۔ ‘‘
  ان کامزید کہناتھا، ’’گرامین اور او این ڈی سی نیٹ ورک کا ہاتھ ملانا ایک اسٹریٹجک قدم ہے جس کا مقصد اپنی اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ افراد کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل طور پر کم صلاحیت والے افراد کو تعلیم دے کر، آگاہ کرکے اور انہیں سہولیات دے کر، ان کے اواین ڈی سی نیٹ ورک سے جڑنے کو ہموار اور موثر بنانا ہے۔ اس طرح کے روابط کسان پروڈیوسر تنظیموں، نینو، مائیکرو، اسمال اور درمیانے درجے کے اداروں، سیلف ہیلپ گروپس، خواتین کاروباریوں، اسٹارٹ اپس اور اسی طرح کے اداروں کے اراکین کیلئے کاروباری مواقع کی دنیا کھل جائے گی۔ ‘‘  
 گرامین اور او این ڈی سی نیٹ ورک ڈیجیٹل شمولیت کو تیز کرنے اور ان اداروں اور ان کے اراکین کی پیشہ ورانہ ترقی کو آسان بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK