• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پی پی پی کے تحت ٹاٹا آئی ایس ایس اور ممبئی آئی ایس ایس کے درمیان معاہدہ

Updated: October 12, 2024, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز(آئی ایس ایس) نے ٹاٹا اسکلز ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس ایس)کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دونوں ادارے سالانہ ۵؍ہزار طلبہ کو ٹریننگ دیں گے۔

Last Wednesday, the Prime Minister laid the foundation stone of Skill Development. Photo: PTI
گزشتہ بدھ کو ہی وزیر اعظم نے اسکل ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تصویر : پی ٹی آئی

ممبئی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز(آئی ایس ایس) نے ٹاٹا اسکلز ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس ایس)کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دونوں ادارے سالانہ ۵؍ہزار طلبہ کو ٹریننگ دیں گے۔ اس کےساتھ ہی ٹاٹا سنز اپنی ۸؍ کمپنیوںمیں کیمپس پلیسمنٹ بھی دے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھاکہ ممبئی میں ٹاٹاکے تعاون سے چونا بھٹی میں اسکلز ڈیولپمنٹ کا بڑا ادارہ قائم کرے گا۔ وزیر اعظم نے ورچوئلی اس ادارہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔
 آئی آئی ایس ممبئی کے افتتاح پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جینت چودھری،  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اسکل ڈیولپمنٹ اور آنٹرپرینیورشپ نے کہا کہ ’’ہندوستان کے پاس آئی آئی ایس جیسے ادارے ہیںجو مستقبل کےلئے تیار افرادی قوت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ۔ وزیر اعظم کے ہندوستان کے ترقی کے نظریہ کو دنیا کے ہنر مندانہ دارالحکومت میں بدلناہے۔ ہمارے نوجوانوں کو جدید مہارت سے آراستہ کرتے ہوئے، یہ ادارہ نہ صرف ہندوستان کے اندر مواقع کے دروازے کھول رہا ہے بلکہ انہیں عالمی بازار میں مقابلہ کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پوزیشن دے رہا ہے۔خیال رہے کہ  چونابھٹی، ممبئی میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) ۴؍ ایکڑ پر پھیلے ہوئے کیمپس پر بنایا گیا ہے، آئی آئی ایس کو جدید ٹیکنالوجی اور ہینڈ آن ٹریننگ سے لیس صنعت کیلئے تیار افرادی قوت کو تیار کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK