• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایئر انڈیا کا منیش ملہوترا سے معاہدہ، ملازمین کا یونیفارم تبدیل ہوگا

Updated: September 29, 2023, 5:31 PM IST | Mumbai

ایئر انڈیا نے اپنے ملازمین کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے ملک کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے معاہدہ کیا ہے۔ اس ضمن میں منیش ملہوترا نے کہا کہ ایئر انڈیا کے ساتھ معاہدہ اعزاز کی بات ہے۔ ہم روایات اور فیشن رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے قدم بڑھائیں گے۔

Manish Malhotra Photo: INN
منیش ملہوترا۔ تصویر: آئی این این

ایئر انڈیا نے اپنے عملے کے یونیفارم تبدیل کرنے کیلئے دنیا کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منیش ملہوترا ایئر انڈیا کے عملے کا نیا یورنیفارم ڈیزائن کریں گے۔ ایئر انڈیا نے اپنے ۱۰؍ ہزار ملازمین کا یونیفارم ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کیبن کریو، سیکوریٹی اسٹاف، کوکٹ پٹ کرئیو اور ایئر پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں۔ انڈیا ایئر لائن اس سال کے اواخر میں ملازمین کے نئے یونیفارم کے ساتھ پیش ہوگا۔ اس حوالے سے منیش ملہوترا نے کہا کہ ایئر انڈیا کے ساتھ معاہدہ اعزاز کی بات ہے۔ ایئر انڈیا کے ملازمین کا یونیفارم تبدیل کرنا اس شراکت داری کے سفر کی ابتداء ہے اور میں اس کیلئے پر تجسس ہوں۔ ہم روایات اور فیشن رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے قدم بڑھائیں گے۔ ہمارامقصد ہے کہ ہم روایت کو مستقبل سے جوڑیں۔ ہم ہندوستانی قدروں کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیفارم ڈیزائن کریں گے۔ علاوہ ازیں ایئر انڈیا کے سی ای او اور ایم ڈی کیمپ بل نے کہا کہ ایئر انڈیا عالمی سطح پر خود کو ارتعاش اور ترقی پذیر پیش کرنے کی آرزو کے ساتھ منیش ملہوترا سے معاہدہ کرنے پر بہت خوش ہے۔ہم منیش ملہوترا اور ان کی ٹیم کے ساتھ اپنے برانڈ،ثقافت اور ورثے کو متحد کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ایئر انڈیا کیلئے منفرد لک ثابت ہو گا اور ایئر انڈیا کو ایک منفرد انداز میں پیش کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK