• Tue, 04 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کالی کٹ سے بحرین جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز۸؍ گھنٹہ تاخیر کا شکار

Updated: May 11, 2024, 9:53 PM IST | Thiruvandpuram

کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے بحرین جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئی،تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد مسافروں کو جہاز سے اتار کر ہوائی اڈہ پر ٹہرایا گیا،عہدیداران کے مطابق مسافروں کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا گیا،پرواز نےشام ۶؍بجے کے بعد اڑان بھری۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 یہاں کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے بحرین جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ پرواز، ۱۵۰؍سے زیادہ مسافروں کے ساتھ، جو کوزی کوڈ سے صبح ۱۰؍بجے کے قریب روانہ ہونا تھی، آخر کار شام ۶؍بجے کے بعد اڑان بھری۔

ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی جس کا پتہ مسافروں کے سوار ہونے کے بعد چلا۔ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد  تکنیکی مسئلہ حل ہونے تک مسافروں کو جہاز سے اتار کر ایئرپورٹ پر ہی ٹہرایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو کھانا فراہم نہ کرنے کی خبریں غلط ہیں کیونکہ انہیں تینوں وقت کا کھانا فراہم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK