یہ انضمام ایئر انڈیا گروپ کی تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے جو ۴؍ ایئر لائنز کو ۲؍ میں ضم کرنے جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: October 02, 2024, 10:47 AM IST | Agency | Kolkata
یہ انضمام ایئر انڈیا گروپ کی تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے جو ۴؍ ایئر لائنز کو ۲؍ میں ضم کرنے جا رہا ہے۔
ایئر انڈیا گروپ نے ایئر انڈیا ایکسپریس لمیٹڈ اور اے آئی ایکس کنیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (سابقہ ایئر ایشیا انڈیا) کے آپریشنل انضمام اور قانونی انضمام کو بڑے کفایتی لاگت والے فضائی کیریئر میں تبدیل کرنے کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے اس انضمام کو منظوری دی۔ یہاں منگل کو جاری کردہ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انضمام ایئر انڈیا گروپ کی تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے جو ۴؍ ایئر لائنز کو ۲؍ میں ضم کرنے جا رہا ہے۔ یہ گروپ اب وستارا کو ایئر انڈیا میں ضم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے تاکہ عالمی معیار کی ایئر لائن قائم کی جا سکے۔ ایئر لائن کے تازہ ترین برانڈ کی رونمائی کے بعد ایئر انڈیا ایکسپریس کے انضمام کا عمل ایک سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہو گیا۔ اس میں انضمام کے فعال کنندہ کے طور پر آپریشنل مینوئل، اور ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹس(اے او سی)کی منتقلی کا ٹاسک شامل تھا۔
اس طرح کے بڑے انضمام کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے، اس کیلئے ڈی جی سی اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت تھی جس نے اس عمل کی بھرپور تائید اور نگرانی کی۔ انضمام کو شہری ہوا بازی کی وزارت، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکوریٹی (بی سی اے ایس)اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کی تائید بھی حاصل ہوئی۔
نئی دہلی میں ڈی جی سی اے ہیڈ کوارٹر میں منگل کے روز ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل وکرم دیو دت نے ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمبل ولسن اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے چیئرمین کی موجودگی میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے منیجنگ ڈائریکٹر آلوک سنگھ کوتجدید شدہ اے او سی حوالے کیا۔