• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایئر انڈیا این ڈی سی کو نافذ کرنے والی پہلی ہندوستانی ایئر لائن

Updated: September 06, 2024, 1:50 PM IST | Agency | Kolkata

اب ایئر لائن این ڈی سی کے ذریعے اپنے ٹریول پارٹنرز سے ذاتی طور پربات چیت کرسکے گی۔

Implementation of NDC is a milestone for Air India. Photo: INN
ایئر انڈیا کیلئے این ڈی سی کا نفاذ سنگ میل ہے۔ تصویر : آئی این این

ایئر انڈیا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے نیو ڈ سٹری بیوشن کیپبلیٹی (این ڈی سی) کے انضمام کو کامیابی کے ساتھ نافذ کردیا ہے اور اب وہ اس جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے والی پہلی ہندوستانی ایئر لائن بن گئی ہے۔ 
  ایئر انڈیا نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کا تازہ ترین’۲۱ء۳؍ اسکیما‘ اپنایا ہے جس سے ٹریول ایجنٹس، ٹریول کارپوریشنز، تفریحی اور کاروباری مسافروں اور دیگر ٹریول سیلرز کو اپنی مصنوعات کی خردہ فروخت کے طریقے میں تبدیلی آئی ہے۔ ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ ٹریول انڈسٹری سے تعاون یافتہ پروگرام این ڈی سی کے ذریعے، وہ اپنے ٹریول پارٹنرز سےذاتی طور پربات چیت کرسکے گی۔ ایئر انڈیا کے چیف کمرشیل آفیسر نپن اگروال نےکہا، ’’ایئر انڈیا کیلئے این ڈی سی کا نفاذ ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ ہم اپنی ترسیل کی حکمت عملی میں جدت اور اصلاحات جاری رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے ٹریول پارٹنرز اور صارفین کیلئے ایک ہموار اور موثر بکنگ کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ‘‘این ڈی سی ایئر انڈیا اور ٹریول ایجنٹس کے درمیان رابطے کی کارکردگی کو بڑھانے کے ساتھ ہی ساتھ ایئر انڈیا کو دنیا بھر کے سفری فروخت کنندگان کو حقیقی وقت میں موافق پیشکش، ذیلی مصنوعات، خدمات اور قیمتوں کے تعین کے اختیارات پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK