• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایئرٹیل اور ووڈا فون کے ٹیرف پلان میں۲۵؍ فیصد تک اضافہ

Updated: November 24, 2021, 11:46 AM IST | Agency | New Delhi

؍۲۶؍ نومبر سے ایئر ٹیل نے ٹیرف پلان کے ساتھ ساتھ ڈیٹا ٹاپ اَپ ریٹس میں بھی اضافہ کیا ہے ،ووڈا فون کی شرحوں میں بھی اضافہ کیا گیا ، اس کی نئی قیمتوںکا اطلاق ۲۵؍نومبر سے ہوگا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

:ٹیلی کوم کی بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے۲۶؍ نومبر سے اپنے پری پیڈ موبائل پلانز میں۲۵؍ فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے پیر کویہاں جاری ایک بیان میں ٹیرف پلان کے ساتھ ساتھ ڈیٹا ٹاپ اَپ ریٹس میں بھی اضافے کی اطلاع دی۔ کمپنی نے۲۸؍دنوں کی میعاد کے ساتھ۷۹؍ روپے کے پلان کو بڑھا کر۹۹؍ روپے کر دیا ہے۔اسی طرح۱۴۹؍ روپے والے پلان کو۱۷۹؍ روپے،۲۱۹؍ روپے والے پلان کو۲۶۵؍روپے،۲۴۹؍ روپے والے پلان کو۲۹۹؍ روپے اور۲۹۸؍ روپے والے پلان کو۳۵۹؍ روپے کر دیا گیا ہے۔
 اسی طرح۵۶؍ دن کی میعاد کے ساتھ۳۹۹؍روپے والے پلان کو۴۷۹؍ روپے،۴۴۹؍روپے والے پلان کو۵۴۹؍ روپے کر دیا گیا ہے۔ ۸۴؍ دن کی میعاد کے ساتھ۳۷۹؍ روپے کا پلان۴۵۵؍ روپے، ۵۹۸؍ روپے کا پلان، ۷۱۹؍ روپے،۶۹۸؍روپے والا پلان۸۳۹؍ روپے کر دیا گیا ہے۔۳۶۵؍ دن کی میعاد کے ساتھ۱۴۹۸؍ روپے والے پلان کو بڑھا کر۱۷۹۹؍ روپے اور۲۴۹۸؍ روپے والے پلان کو۲۹۹۹؍ روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح۳؍جی بی ڈیٹا والے۴۸؍ روپے والے پلان کو۵۸؍ روپے،۱۲؍ جی بی ڈیٹا والے۹۸؍ روپے والے پلان کو۱۱۸؍ روپے اور۵۰؍ جی بی ڈیٹا والے۲۵۱؍ روپے والے پلان کو بڑھا کر۳۰۱؍ روپے کر دیا گیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ اوسط آمدنی فی موبائل سبسکرائبر (اےآر پی یو) کو۲۰۰؍ روپے اور آخر میں۳۰۰؍روپے تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمائے پر معقول منافع فراہم کیا جا سکے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے۔
 ووڈافون نے بھی پلان مہنگا کر دیا
  نجی شعبے کی ٹیلی کوم سروس فراہم کرنے والی کمپنی ووڈافون آئیڈیا نے اپنے مختلف پری پیڈ پلانس کی شرحوں میں۲۵؍فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق۲۵؍نومبرسے ہوگا۔ تیسرے نمبر کی سب سے بڑی کمپنی نے پیر کو ایئرٹیل کی جانب سے اضافے کے بعد اپنی شرحوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے کمپنیوں کی اوسط فی صارف آمدنی (اے پی آر یو ) میں بہتری اور کمپنیوں کے مالی دباؤ کو کم کرنے کی امید ہے۔ووڈافون آئیڈیا کی منگل کی ریلیز کے مطابق اس نے۲۸؍ دنوں کی میعاد کے ساتھ پری پیڈ پلانزکی شرحیں۷۹؍ روپے سے بڑھا کر۹۹؍ روپے کر دی ہیںجو سروس میں۲۵ء۳۲؍فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK