مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ ملک میں وزیراعظم نریندر مودی کا اب تک کوئی متبادل نہیں ہے۔ کس کے ہاتھوں میں ملک کا مستقبل محفوظ اور مستحکم ہوگا؟ اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو کس نے وقار بخشا؟ یہ باتیں اہمیت رکھتی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 25, 2023, 2:14 PM IST | Mumbai
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ ملک میں وزیراعظم نریندر مودی کا اب تک کوئی متبادل نہیں ہے۔ کس کے ہاتھوں میں ملک کا مستقبل محفوظ اور مستحکم ہوگا؟ اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو کس نے وقار بخشا؟ یہ باتیں اہمیت رکھتی ہیں۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارنے کہا کہ ملک میں ابھی وزیر اعظم نریندر مودی کا کوئی بھی متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کے لوک سبھا الیکشن سےپہلے نریندر مودی کی قیادت کو چیلنج کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے حوالے سے رپورٹرس کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔ اجیت پوار نے میڈیا سے کہا کہ آپ لوگ بہت پروپیگنڈہ کرتے ہیںلیکن ملک کے مفادات کی حفاظت کون کرے گا؟ کس کے ہاتھوںمیں ملک محفوظ اور مستحکم ہو گا؟ اور عالمی سطح پر کون ملک کی شبیہ کو کس نے وقار بخشا یہ چیزیں اہمیت رکھتی ہیں۔
اجیت پوار نے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے کہاکہ ہم نے تین ریاستوںراجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج دیکھے۔انتخابات سے پہلے اندازا لگانے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کے نتائج ایک جیسے ہوں گے۔بی جے پی نے تینوں ریاستوں میں فتح حاصل کی۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کے پونہ میں ریاستی حکومت کے خلاف ریلی نکالنے کے حوالے سے کہا کہ این سی پی کے ایک لوک سبھا ممبر پارلیمان نے اپنی رکنیت سے دستبردار ہونےپر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
اجیت پوار نے امول کولہے ، پونہ سے لوک سبھا ممبرجنہوں نے شردپوار کی قیادت والی این سی پی کا ساتھ دیا تھا، کے تعلق سے کہا کہ جب ہم نے ۲۰۱۹ء میں انہیں ٹکٹ دی تھی وہ بہت مشہور تھے کیونکہ انہوں نے ایک ٹی وی سیریل میں سمبھاجی مہاراج کا کردار اداکیا تھا۔ وہ اچھے خطیب بھی تھے۔میں نے۲۰۲۴ء لوک سبھا انتخابات کیلئےان کا متبادل چننے کا فیصلہ کیا ہے اور میں آپ کو یہ یقین دلاتاہوں کہ میرا امیدواریہ سیٹ ضرور جیتے گا۔