شری وردھن میں، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا جن سمّان یاترا سے خطاب۔
EPAPER
Updated: September 23, 2024, 1:06 PM IST | Siraj Shaikh | Konkan
شری وردھن میں، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا جن سمّان یاترا سے خطاب۔
’’مہاراشٹر کی مہا یوتی حکومت نے نئے سیاحتی پالیسی بل کو منظوری دے دی ہے۔ پالگھر، تھانے، رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھو درگ اضلاع کے لوگوں کو اس کا سے سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ کوکن کو قدرت نے۷۲۰؍ کلومیٹر کی ساحلی پٹی سے نوازا ہے۔ اسے سیاحت اور صنعت کو فروغ دینے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ‘‘نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ بات کہی۔ وہ ان دنوں جن سمان یاترا کے تحت را ئے گڑھ اور رتنا گیری کے دورے پر ہیں انہوں نے اس یاترا کے دوران یہ بھی کہا کہ ہم چپلون کو سیلاب سے نجات دلانے کیلئے کولہاپور، سانگلی کی طرز پر ۲؍ ہزار کروڑ کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں اور اس اور جلد عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مستقبل میں با اختیار اور محفوظ بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ نے لاڈلی بہن اسکیم کا آغاز کیا۔ رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے کہا کہ جس طرح بیرسٹر عبد الرحمٰن انتولے نے سنجے گاندھی نرا دھار یوجنا کامیاب کی ا سی طرز پرحکومت نے لاڈ لی بہن اسکیم کو کامیاب بنایا ہے۔ مخالفین نے غلط خبر پھیلائی کہ اکاؤنٹ میں رقم جمع نہیں ہوگی۔ اسکیم فراڈ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری بہنوں کے اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ سات لاکھ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں خواتین اور اطفال کی ترقی کے محکمے کی وزیر آدیتی تٹکرے، سابق ایم ایل اے انیکیت تٹکرے، انجمن اسلام کے نائب صدر اور کوکن کے معروف سیاسی لیڈر مشتاق انتولے، رائے گڑھ کے ضلع صدر مدھوکر پاٹل، ورکنگ صدر سبھاش کیکانے، ضلع خواتین صدر اوما منڈے، محمد میمن کے علاوہ شری وردھن اسمبلی حلقہ کے این سی پی کے سبھی ذ مہ دار و عہدیدار موجود تھے۔