• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اجیت پوار کا اعتراف،’’بیوی کو بہن کیخلاف الیکشن کے میدان میں اتارنا میری غلطی تھی‘‘

Updated: August 14, 2024, 10:35 AM IST | Agency | Mumbai

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ اعتراف کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی بیوی کو اپنی بہن کے خلاف الیکشن لڑانا ان کی غلطی تھی۔

Ajit Pawar. Photo: INN
اجیت پوار۔ تصویر : آئی این این

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ اعتراف کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی بیوی کو اپنی بہن کے خلاف الیکشن لڑانا ان کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے ایسا نہیں کرنا چا ہئے تھا۔ میں اپنی تمام بہنوں سے پیار کرتا ہوں۔ ‘‘ یاد رہے کہ اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار نے بارامتی لوک سبھا حلقہ سے سپریا سلے کے خلاف الیکشن لڑا تھا لیکن وہ ہار گئی تھیں۔ 
 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اجیت پوار ریاست گیر جن سمان یاترا پر نکلے ہوئے ہیں اور یہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے اندر سیاست کی اجازت کبھی نہیں ہونی چاہئے۔ میں نے اپنی بہن کے خلاف سنیترا کو میدان میں اتار کر غلطی کی۔ ایسا نہیں ہونا چا ہئے تھا۔ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک غلط فیصلہ تھا۔ اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ اس طرح کی کوئی غلطی نہ کریں اس بات کا بھرپور دھیان رکھیں گے۔ 
 اجیت پوار کے بیان پر اپوزیشن لیڈروں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ شرد پوار کی بیٹی اور اجیت پوار کی چچازاد بہن سپریا سُلے نے کہا کہ وہ فی الحال کچھ کہنا نہیں چاہتیں لیکن جو کچھ بھی اجیت دادا نہیں کہا ہے وہ درست ہی ہو گا۔ کانگریس کی جانب سے کہا کہ الیکشن قریب آتے آتے ایسی بہت سی غلطیوں کا اجیت پوار کو احساس ہو جائے گا اور وہ اپنی یاترا میں اسی طرح سے معافیاں مانگتے رہیں گے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK