• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکھلیش یادو کی مالیگائوں آمد، سماج وادی پارٹی سربراہ کا بارش نے استقبال کیا

Updated: October 18, 2024, 11:12 PM IST | Malegaon

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا ’’ مہاراشٹر الیکشن میںہمیں مزید خبردار رہنا ہوگا، یہاں جو حکومت ہے وہ بیلٹ پیپر سے نہیں بنی ہے ‘‘

Abu Asim Azmi receiving Akhilesh Yadav at Nashik Airport
ناسک ایئر پورٹ پر ابو عاصم اعظمی اکھلیش یادو کا استقبال کرتے ہوئے

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر  اکھلیش یادو  جمعہ کو  اپنے ۲؍ روزہ مہاراشٹر دورے کیلئے ناسک پہنچے جہاں سے انہیں مالیگائوں جاکر ایک جلسۂ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن جلسے کی شروعات ہوتے ہی مالیگائوں میں بارش شروع ہو نے لگی ۔ جلسہ گاہ میں لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے کرسیوں کو چھتری کے طور پر اپنے سر کے اوپر اٹھا لیا جبکہ اسٹیج پر موجود اکھلیش یادو سمیت تمام لیڈران کو  چھتری لے کر کھڑے رہنا پڑا۔ یاد رہے کہ مالیگائوں کے بعد آج اکھلیش یادو کا دھولیہ میں بھی پروگرام ہے۔ 
  اطلاع کے مطابق اکھلیش یادو سہ پہر تقریباً ساڑھے ۳؍ بجے ناسک ایئرپورٹ پر اترے جہاں مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی اور رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ مالیگائوں کیلئے روانہ ہوئے۔  
 اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا ’’ مہارشٹر میں ہمیں’ مہا سائودھان‘ (پوری طرح خبردار) رہنا ہوگا۔ کیونکہ یہاں جو حکومت ہے وہ بیلٹ پیپر سے نہیں بنی ہے۔ کسی کو  نہیں معلوم ہے کہ یہ حکومت کیسے وجود میں آگئی۔‘‘
  یہاں عزیز کلو اسٹیڈیم میں انہیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن جلسہ شروع ہوتے ہی زور دار بارش ہونے لگی جسکی وجہ سے کچھ دیر کیلئے جلسہ میں افراتفری پیدا ہوئی لیکن جلد ہی لوگوں نے اپنی اپنی کرسیوں ہی کو چھتری بنا کر اوپر پکڑ لیا۔  اس موقع پر اسٹیج پر، اکھلیش یادو کے ساتھ اقراء حسن، ابو عاصم اعظمی، رئیس شیخ، کے علاوہ مالیگائوں سماج وادی پارٹی کی صدر شان ہند اور نوجوان لیڈر مستقیم ڈگنیٹی وغیرہ بھی موجود تھے۔  
 اکھلیش کی  مہاراشٹر آمد کا مقصد
  یاد رہے کہ مہاوکاس اگھاڑی نے سماج وادی پارٹی کو بھی اپنے ساتھ لینے کا    وعدہ کیا ہے لیکن اب تک اس پر  فیصلہ نہیںہوا ہے۔ پارٹی نے ۱۲؍ سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے  جبکہ مہاوکاس اگھاڑی نے اس مطالبے کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔   اکھلیش  نے   ان علاقوںپر توجہ مرکوز کی ہے جہاں ایم  آئی ایم کا دبدبہ ہے ۔ یعنی ان کی نظر مسلم ووٹوں پر ہیں۔ انہوں نے   مالیگائوں، دھولیہ، اورنگ آباد اور بائیکلہ وغیرہ کی سیٹوںکا مطالبہ کیا ہے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK