• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل پہنچ کر اعظم خان سےملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا

Updated: March 23, 2024, 9:46 AM IST | Agency | Lucknow

میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’وقت بدلے گا، انصاف ملے گا اور اعظم خان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ ‘‘

Samajwadi Party leaders Akhilesh Yadav and Azam Khan. Photo: INN
سماج وادی پارٹی کے لیڈران اکھلیش یادو اور اعظم خان۔ تصویر : آئی این این

ایک طرف لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور دوسری طرف اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل میں قید اپنی پارٹی کے سینئر اور قد آور لیڈر اعظم خان سے ملاقات کی۔ سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اعظم خان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، ان کے گھر والوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے جو کہ پوری طرح غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ اکھلیش یادو نے اعظم خان کو دیر سے ہی سہی لیکن انصاف ملنے کی امید ظاہر کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ای ڈی کیخلاف اپوزیشن الیکشن کمیشن سے رجوع

اکھلیش نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ اعظم خان کو انصاف ضرور ملے گا۔ وقت بدلتا ہے، وقت بڑا طاقتور ہوتا ہے۔ اعظم خان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹے مقدمات کا ریکارڈ بنا دیا ہے، لیکن آخر میں جیت سچائی کی ہوتی ہے۔ اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے الیکٹورل بونڈ معاملہ پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ الیکٹورل بونڈ سے بی جے پی کی سچائی باہر آ گئی ہے۔ اب ’پی ڈی اے‘ ہی ’این ڈی اے‘ کو شکست دے گا۔ عوام صرف ووٹ ڈالنے کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK